ڈی ایس پی کی موت پر لفٹینٹ گورنر نے دُکھ کا اظہار کیا

جموں//لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے نوجوان جے کے پی ایس افسر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شری منوج آرین کے بے وقت انتقال پر غم کا اظہار کیا ہے ۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں لفٹینٹ گورنر نے کہا ’’ جواں جے کے پی ایس افسر ڈی ایس پی منوج آرین جو ڈی اے آر ڈوڈہ میں خدمات انجام دے رہے تھے ، کی بے وقت موت سے غمزدہ ہوں ۔ وہ ایک مخلص افسر تھے جنہوں نے عزم اور لگن کے ساتھ خدمات انجام دیں ۔ سوگوار خاندان کے ساتھ میری دلی تعزیت ہے ۔ ‘‘