ڈوڈہ//بھدرواہ شہر کے راستے پُل ڈوڈہ تا چتر گالا روڈ بہت اہمیت کا حامل ہے کیوں کہ یہ ضلع کے اہم سیاحتی مقامات کو پورا کرتا ہے ۔یہ سڑک ضلع ڈوڈہ کو ایک متبادل راستے کے طور پر ضلع کٹھوعہ سے جوڑتی ہے اورمقامی معیشت اور تجارت پر دور رس اثرات مرتب کرتی ہے ۔ گل ڈنڈااور چترگلہ جیسے سیاحتی مقامات پر گزشتہ موسم سرما کے دوران ملک بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد دیکھی گئی ہے ۔ اِس برس بھی اِس علاقے میں اکتوبر مہینے میں برف باری ہوئی تھی اور سیاح وادی بھدرواہ، چترگالا اور دیگر پہاڑی مقامات پر جمع ہونے لگے تھے ۔ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ ہرویندر سنگھ موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے اور سڑک کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے فوری اَقدامات کرنے کے لئے یہاں اپنے دفتر کے چیمبر میں او سو جی آر اِی ایف ، اے ڈی سی بھدرواہ اور دیگر متعلقین اَفسران کے ساتھ میٹنگ منعقد کی۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے اے ای جی آر ای ایف، تحصیلدار بھدرواہ، اور بی ڈی او بھدرواہ کی ایک کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت دی جو علاقے میں سڑک کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لئے ضروری مرمتی کام کی تفصیلی رِپورٹ پیش کرے۔ اُنہوں نے جی آر اِی ایف اَفسران پر زور دیا کہ وہ سڑک اور نکاسی آب کا مناسب نظام تعمیر کریں اور موجودہ نالوں کو بند کریں۔اُنہوں نے آنے والے موسم سرما کے دوران برف اور سلائیڈوں کو صاف کرنے کے لئے ضروری اَفراد قوت اور مشینری کو بڑھانے پر زور دیا ہے تاکہ علاقے کے رہائشیوں اور دیگر موسم سرما کی سیاحتی سرگرمیوں کے لئے سڑک کھلی رہے ۔ اُنہوں نے مزید ہدایت دی کہ سڑک پر اگر کوئی تجاوزات ہیں تو سب ڈسٹرکت بھدرواہ کے سول اور پولیس حکام کی مدد لے کر اسے ہٹادیں ۔










