ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ’جے کے آئی جی آر اے ایم ایس‘ پر درج شکایات کا جائزہ لیا

جموں//پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے آج سول سیکرٹریٹ میں ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں جے کے آئی جی آر اے ایم ایس پورٹل پر محکمہ کو موصول ہونے والی شکایات کا جائزہ لیا گیا۔میٹنگ کو جانکاری دی گئی کہ پورٹل پر اَب تک 21شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں سے زیادہ تر کو دُور کیا گیا ہے اور باقی شکایات کا جلد اَزالے کے لئے جائزہ لیا جارہا ہے۔پرنسپل سیکرٹری نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ سکل دیولپمنٹ دیپارٹمنٹ سے متعلق عوام کی طرف سے درج کی جانے والی تمام شکایات کے جلد اَزجلد اَزالے کو یقینی بنائیں تاکہ پورٹل کا مقصد کامیابی کے ساتھ پورا ہو اور مطلوبہ رائے حاصل کی جاسکے۔اُنہوں نے اَفسران کو تاکید کی کہ ہرشکایت کا ازالہ گرائونڈ رِپورٹ کی بنیاد پر کیا جائے تاکہ شکایت کنندہ کو مناسب معلومات کے ساتھ ساتھ اس کا حل بھی مل سکے۔ اُنہوں نے افسران سے یہ بھی کہا کہ وہ پورٹل پر رجسٹر ہونے والے مسائل سے نمٹنے کے دوران مقررہ رہنما خطوط پر سختی سے عمل کو یقینی بنائیں۔میٹنگ میں مشن ڈائریکٹر سکل ڈیولپمنٹ مشن جموں و کشمیر، لینا پادھا ، ڈائریکٹرسکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سدرشن کمار ، سپیشل سکرٹری ایس ڈی ڈی ، مالیاتی مشیر ایس ڈی ڈی ، سیکرٹری بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن جموںوکشمیر اور دیگر متعلقہ اَفسران نے ذاتی طور پر اور بذریعہ آن لان موڈ شرکت کی۔