چیف سیکرٹری نے 80 ویں یوم آزادی کی تقریبات کے اِنتظامات کا جائز ہ لیا

چیف سیکرٹری نے 80 ویں یوم آزادی کی تقریبات کے اِنتظامات کا جائز ہ لیا

سر ی نگر//چیف سیکرٹری اَتل ڈولو نے سول اِنتظامیہ اور پولیس کے اعلیٰ اَفسران کے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی جس میں جموںوکشمیر بھر میں 80ویں یومِ آزادی کی تقریبات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں اِنتظامی سیکرٹریوں، صوبائی کمشنروں ،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈِی جی پیز)، اِنسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پیز)،ضلع ترقیاتی کمشنروں، سینئر سپراِنٹنڈنٹس آف پولیس (ایس ایس پیز)، ڈائریکٹر اِنفارمیشن، ڈائریکٹرز سکولی تعلیم جموں / کشمیر ، ڈائریکٹرز ہیلتھ سروسز جموں /کشمیر، پولیس اور سول اِنتظامیہ کے سینئر اَفسران کے علاوہ مختلف سکیورٹی ایجنسیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔چیف سیکرٹری نے سری نگر اور جموں میں مرکزی یومِ آزادی تقریبات کے علاوہ ضلع، سب ڈویژن، تحصیل، بلاک اور پنچایت سطح پر منعقد ہونے والی تقریبات کے اِنتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔اُنہوں نے قومی موقع کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ تقریبات کے کامیاب اور احسن اِنعقاد کے لئے باریک بینی سے منصوبہ بندی اور ہم آہنگی کو یقینی بنائیں۔ اُنہوں نے اِس بات پرزور دیا کہ معززین، طلبأ اور عام لوگوں کی شرکت کو آسان بنانے کے لئے تمام اِنتظامات کو پہلے سے مکمل کیا جانا چاہیے۔چیف سیکرٹری نے ثقافتی پروگراموں کا جائزہ لیتے ہوئے اعلیٰ معیار کی پرفارمنس کے ذریعے جموں و کشمیر کے بھرپور ثقافتی ورثے اور مشترکہ تہذیبی روایات کو اُجاگر کرنے کی ہدایت دی۔ اُنہوں نے حب الوطنی اور قومی فخر پیدا کرنے کے لئے سکولی طالب علموں اور نوجوانوں کی زیادہ سے زیادہ شرکت پر زور دیا۔اُنہوں نے پولیس اور ٹریفک حکام کو ہدایت دی کہ وہ تمام تقریباتی مقامات پر جامع سکیورٹی اِنتظامات اور مؤثر ٹریفک مینجمنٹ کو یقینی بنائیںتاکہ شرکأاور لوگوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اَتل ڈولو نے موجودہ موسمی حالات کے پیش نظر متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ پینے کے صاف پانی، سایہ دار نشستوں، طبی اِمداد اور ایمرجنسی رسپانس بالخصوص سکولی بچوں اور دیگر شرکأ کے لئے مناسب اِنتظامات کریں۔اُنہوں نے صفائی ستھرائی کے اعلیٰ معیار، بلا تعطل بجلی کی فراہمی، مناسب روشنی اور تقریباتیمقامات کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔ اُنہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ تقریبات کے دوران تمام عوامی سہولیات مکمل طور پر فعال رہیں۔چیف سیکرٹری اَتل ڈولو نے محکمہ اطلاعات سے کہاکہ پبلک ایڈریس سسٹم (پی اے ایس) اور دیگر آڈیو ویژول آلات کو فل ڈریس ریہرسل سے قبل نصب کرکے اچھی طرح سے جانچ لیں اور کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے نمٹنے کے لئے مناس ب بیک اَپ اِنتظامات بھی رکھے جائیں۔اُنہوں نے تمام محکموں کے سربراہان،صوبائی کمشنروں اور ضلع ترقیاتی کمشنروں کو ہدایت دی کہ 80ویں یومِ آزادی کی تقریبات کو یادگار بنانے کے لئے بڑی سرکاری عمارتوں، دفاتر، پُلوں اور دیگر مشہور عوامی بنیادی ڈھانچے کو چراغاں کرنے کی بھی ہدایت دِی۔چیف سیکرٹری نے ضلعی اِنتظامیہ کو ہدایت دی کہ عوامی نمائندوں، مجاہدینِ آزادی، سابق فوجیوں،شہدأ کے اہل خانہ ، ممتاز شہریوں اور دیگر مدعواَفراد کو تقریبات میں شرکت کی سہولیت فراہم کرنے کے لئے پہلے سے دعوت نامے جاری کریں۔دورانِ میٹنگ افسران نے بتایا کہ جموں و کشمیر پولیس، آرمڈ پولیس، سی آر پی ایف ، بی ایس ایف، اِنڈین ریزرو پولیس، لیڈی پولیس، فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز، این سی سی ، این ایس ایس اور مختلف تعلیمی اِداروں کے دستے مرکزی تقریبات میں پریڈ اور ثقافتی پروگراموں میں حصہ لیں گے۔میٹنگ میں صفائی ستھرائی، صحت سہولیات، پینے کے پانی، بجلی، ٹرانسپورٹ، نشستوں، پارکنگ، ایمرجنسی خدمات اور دیگر اِنتظامی امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ اَفسران نے چیئرکو یقین دِلایا کہ تمام اِنتظامات بروقت مکمل کئے جائیں گے اور ان کا مسلسل جائزہ لیا جائے گا تاکہ تقریبات کا انعقاد بغیر کسی رکاوٹ کے کامیابی سے انجام پائے۔میٹنگ کو جانکاری دِی گئی کہ 15 ؍اگست سے قبل یومِ آزادی کی تقریبات کی فل ڈریس ریہرسل منعقد کی جائے گی تاکہ جموں و کشمیر بھر میں تمام سرکاری تقریبات خوش اسلوبی سے انجام دی جا سکیں۔