ana hazari

پیسوں کی لالچ اروند کیجروال کی دہلی انتخابات میں شکست کی سب سے بڑی وجہ

شراب کی پالیسی اور دولت اور پیسے کے لالچ کی وجہ سے وہ بدنام ہو گئے/ انا ہزارے

سرینگر // پیسوں کی لالچ اروند کیجروال کی دہلی انتخابات میں شکست کی سب سے بڑی وجہ قرار دیتے ہوئے بزرگ سماجی کارکن انا ہزارے نے کہا کہ ’شراب کی پالیسی اور دولت اور پیسے کے لالچ کی وجہ سے وہ بدنام ہو گئے۔ سی این آئی کے مطابق بزرگ سماجی کارکن انا ہزارے نے کہا کہ دہلی اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کی بد نیتی اور ان کی غلطیوں کی وجہ سے ان کی موجودہ پوزیشن ہوئی ہے۔انہوں نے ایک اہم عنصر کے طور پر شراب کی پالیسی سے متعلق تنازعہ کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال شراب پالیسی کیس اور ان کے پیسے کے لالچ کی وجہ سے بدنام ہو گئے۔انتخابی نتائج پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ہزارے نے کہا’’شراب کی پالیسی اور دولت اور پیسے کے لالچ کی وجہ سے، وہ (کیجریوال) بدنام ہو گئے‘‘۔انہوں نے مزید کہا ’’لوگوں کو یہ بھی معلوم ہوا کہ ایک طرف وہ (کیجریوال) اچھے کردار کی بات کرتے ہیں اور دوسری طرف شراب کو فروغ دیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں انتخابات میں کم ووٹ ملے۔ ‘‘ کجریوال اور دیگر سینئر لیڈروں کے خلاف الزامات پر انا ہزارے نے کہا’’سیاست میں الزامات اور جوابی الزامات عام ہیں۔ تاہم، الزامات کا سامنا کرتے وقت، عوام کے سامنے یہ ظاہر کرنا ضروری ہے کہ یہ الزامات جھوٹے ہیں اور دوسری صورت میں ثابت ہونا چاہیے۔ سچ سچ ہی رہتا ہے اور جھوٹ ہمیشہ جھوٹ ہی رہتا ہے۔ اس لیے ان معاملات میں سچائی کی راہ پر چلنا ضروری ہے۔‘‘انہوں نے کہا ’’یجریوال خود غرض ہو گئے، اور انہیں یہ بات سمجھ نہیں آئی۔ وہ غلط راستے پر چلا گیا اور اب تنزلی کے راستے پر ہے۔ ‘‘