پیر کی گلی اور سونہ مرگ شاہراہ پر تازہ برفباری کے مابعد

مغل روڑ اور سونہ مرگ گمری شاہراہ دوسرے روز بھی ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بند

سرینگر // تازہ برفباری کے بعد پونچھ اور راجوری اضلاع کو شوپیان سے ملانے والی مغل روڑ اور سونہ مرگ گمری شاہراہ ٹریفک کیلئے دوسرے روز بھی بند رہی تاہم سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی آمد رفت بنا کسی خلل کے جاری رہا ۔سٹار نیوز نیٹ ورک کو اس ضمن میں نمائندے نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ شوپیان کے پیر کی گلی کے مقام پر سنیچروار کے بعد دوپہر بارشوں اور ہلکی برفباری ہونے کے باعث تاریخی مغل شاہراہ ٹریفک کی آمد رفت احتیاطی طور پر بند کی گئی ۔ محکمہ ٹریفک کے ایک اہلکار نے بتایا کہ جموں سرینگر شاہراہ پر بنا خلل کے ٹریفک جاری ہے تاہم ہلکی برفباری کے بعد پھسلن پیدا ہونے کی وجہ سے مغل شاہراہ کو ٹریفک کی آمد رفت کیلئے اتوار کو بھی بند رہا ۔ ۔محکمہ کے مطابق شاہراہ پر پھسلن پیدا ہونے کے بعد مسافروں کی جان و مال کی حفاظت کے پیش نظر دونوں شاہرائوں کو بند کر دیا گیا ہے اور جلد ہی ان کو بحال کیا جائے گا ۔ادھر سونہ مرگ گمر ی شاہراہ پر بھی تازہ برفباری کے بعد ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بند کر دی گئی ہے۔ گاندربل سے نمائندے نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ سونہ مرگ لیہہ شاہرا ہ پر بھی تازہ برفباری کے بعد شاہراہ کو ٹریفک کی آمد رفت بند کرد ی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ شاہرا ہ کو کھولنے کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے ۔