پونچھ میں مسافر بس گاڑی گہری کھائی میں جاگری

پونچھ میں مسافر بس گاڑی گہری کھائی میں جاگری

2مسافروں کی موقعے پر ہی موت، 20زخمی کئی ایک کی حالت نازک

سرینگر//پونچھ کے مینڈھر علاقے میں منگل کی صبح ایک مسافر گاڑی گہری کھائی میں جاگری اس المناک سڑک حادثے میں 2افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں جبکہ 20زخمی ہوئے ۔وائس آف انڈیا کے مطابق جموں کشمیر کے ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقے میں ایک مسافر گاڑی گہری کھائی میں جاگری بس گھنی گاوں سے مینڈھر جا رہی تھی، تبھی صبح 9 بجکر 20 منٹ پر مانکوٹ علاقے میں سانگرا کے پاس یہ حادثہ رونما ہوا۔ زخمیوں کو کھائی سے ریسکیوں کیا گیا۔جموں و کشمیر کے پونچھ میں دردناک حادثہ ہوا ہے۔ یہاں ایک بس بے قابو ہوکر کھائی میں گر گئی۔ اس حادثے میں 2 لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ 20 افراد زخمی ہو گئے۔ افسروں نے بتایا کہ منگل کو جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں ایک نجی بس سڑک سے پھسل کر کھائی میں گر گئی۔ انہوں نے بتایا کہ بس گھنی گاوں سے مینڈھر جا رہی تھی، تبھی صبح 9 بجکر 20 منٹ پر مانکوٹ علاقے میں سانگرا کے پاس یہ حادثہ رونما ہوا۔ زخمیوں کو کھائی سے ریسکیوں کیا گیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فوج، پولیس اور مقامی انتظامیہ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بچاو و راحت کام شروع کیا۔ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ افسروں نے بتایا کہ حادثے کی وجوہات کی جانچ کی جا رہی ہے۔یہ حادثہ جموں و کشمیر میں سڑک تحفظ کی سنگین حالت کی طرف اشارہ کرتا ہے جہاں پہاڑی علاقوں میں سڑکیں تنگ اور خطرناک ہوتی ہیں۔ انتظامیہ سے امید کی جاتی ہے کہ وہ سڑک تحفظ کے طریقوں کو سختی سے نافذ کرے اور مسافروں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔واضح رہے کہ اس سے قبل جموں و کشمیر کے رامبن میں اتوار 4 مئی کو بڑا حادثہ ہو گیا تھا۔ بیٹری چشمہ کے پاس فوج کی ایک گاڑی گہری کھائی میں گر گئی۔ حادثے میں تین جوان کی موت ہو گئی تھی۔ فوج کا قافلہ اْودھم پور سے سری نگر کی طرف جا رہا تھا کہ قافلے کی ایک گاڑی کھائی میں گر گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سول پولیس اور رام بن کیو ا?ر ٹی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے راحت و بچاو کام شروع کیا۔ گاڑی میں ڈرائیور اور جوان سوار تھے۔