سری نگر//جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ دراندازی کی کوشش کو فوج کے دستوں نے ناکام بناتے ہوئے دو بھاری ہتھیاروں سے لیس ملی ٹینٹوںکومار گرایا ہے اس بات کی جانکاری ایک دفاعی ترجمان نے اتوار کو دی ہے۔ادھر راجوری حملے کے بعد جہاں پورے خطے میں فوج اور فورسز کو متحرک کیا گیا ہے وہی دوسری جانب اتوار کی صبح فوج نے نوشہرہ سے لیکر ڈوڈہ تک درجنوں مقامات پر محاصروں اور تلاشی کارروائیوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے کشمیر نیوز سروس( کے این ایس ) کے مطابق جموں کے پونچھ علاقے میں لائن آف کنٹرول کے نذدیک شبانہ فائرنگ کے ایک واقعے میں فوج نے2درندارزوں کو مار گرانے کا دعویٰ کیا جبکہ علاقے میں آپریشن بڑے پیمانے پر جاری ہے۔ترجمان نے کہا کہ ہفتہ کی شام بالاکوٹ سیکٹر میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا اور اب بھی بڑے پیمانے پر تلاشی مہم جاری ہے۔انہوں نے بتایاتقریباً 7.45بجے (ہفتہ)، بالاکوٹ میں سرحدی باڑ پر تعینات ہندوستانی فوج کے الرٹ دستوں نے سرحدی باڑ کے آگے مشکوک نقل و حرکت دیکھی اور اس کے بعد دو ملی ٹینٹوں کو مار گرایا ہے انہوں نے بتایا علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور آپریشن جاری ہے،حکام نے بتایا کہ دو اے کے اسالٹ رائفلز اور ایک طاقتور دیسی ساختہ دھماکہ خیز ڈیوائس (آئی ای ڈی) سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود، مقتول الٹراس کے قبضے سے برآمد کیا گیا ہے جن کی شناخت اور گروپ سے وابستگی کا انتظار ہے۔بالاکوٹ سیکٹر میں کامیاب آپریشن بمشکل ایک ہفتہ بعد ہوا جب دہشت گردوں نے ملحقہ راجوری ضلع کے دھانگری گاؤں پر حملہ کیا اور سات شہریوں کو ہلاک اور 14 دیگر کو زخمی کیا۔حکام نے بتایا کہ فوجیوں نے ہفتے کی شام بالاکوٹ سیکٹر میں مشتبہ نقل و حرکت دیکھی اور فائرنگ کی۔انہوں نے بتایا کہ اتوار کو دن کی پہلی روشنی کے ساتھ ہی ایک تلاشی آپریشن شروع کیا گیا اور دو دہشت گردوں کی لاشیں جنگ کی طرح کی دکانوں کے ساتھ برآمد کی گئیں۔ادھر راجری حملے کے بعد جموں میں فوج اور فورسز لو الرٹ پر رکھا گیا ہے جہاں اتوار کے روز فوج نے نوشہرہ سے ڈوڈہ تک درجنتوں بستیوں کو محاصرے میں لیکر تلاشی کارروائیاں لی ہے اس دوران اگر چہ کسی بھی علاقے سے کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی اور ناہی کوئی قابل اعتراض چیز برآمد ہوا ہے تاہم علاقے میں شام تک تلاشی آپریشن جاری تھا ۔خیال رہے جموں کے ڈانگری راجوری علاقے میں گزشتہ اتوار کی شام کو مشتبہ ملی ٹینٹوں نے فائرنگ کراور ایک آئی ای ڈی کا دھماکہ کیا جس کے نتیجے میں 6افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے جس کے بعد پورے جموں علاقے میں سیکورٹی ہائی الرٹ کیا گیا تھا ۔










