dooran

پلوامہ میں حسینی مشاعرے کا اہتمام،نامورشعراء کی شرکت

کتاب گنج وحدت کی رسم رونمائی نجام، محفل بہار ادب ، سول سوسائٹی اور انفارمیشن سینٹر پلوامہ کا اشتراک

پلوامہ//پلوامہ میں محفل بہار ادب شاہورہ، ڈسڑکٹ انفارمیشن سنٹر پلوامہ اور جموں و کشمیر سول سوسائٹی کے باہمی اشتراک سے حسینی مشاعرے کا اہتمام کیا گیا۔جے کے این ایس کے مطابق مجلس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت شاعر غلام محمد دلشاد کو حاصل ہوئی جبکہ اعظم فاروق نے نعت رسول مقبولﷺ پیش کیا۔تقریب کی پہلی نشست میں بزرگ شاعر ملک محمد عبداللہ قادری کی کتاب گنج وحدت کی رسم رونمائی انجام دی گئی۔ اس تقریب کی ایوان صدارت میں کلیم بشیر ،رشید راشد ،محمد الطاف جڈورہ، ڈاکٹر شفیع ایاز، شیخ علی محمد اور اشرف راوی موجود تھے۔پہلی نشست میں نظامت کے فرائض رشید صدیقی نے انجام دئیے۔ تقریب کی دوسری نشست میں حسینی مشاعرے کا اہتمام کیا گیا، ایوان صدارت میں اعجاز غلام محمد لالو، نادر احسن اور عبدالرحمان فدا شامل تھے۔مشاعرے میں جن شعراء نے شرکت کی، ان میں عبدالغنی کمار ، تاج النساء،عاجز مجید ،محمد مقبول نجار ،اعظم فاروق، فیاض دلگیر ،نادر احسن ،اشرف راوی، عبدالرحمن فدا، غلام محمد دلشاد ،رشید راشد ،ڈاکٹر شفیع ایاز اور رشید صدیقی قابل ذکر ہیں۔نامور شاعر فیاض دلگیر نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ تقریب کے آخر پر انفارمیشن سنٹر پلوامہ اور جموں کشمیر سول سائٹی کو تعاون کے لیے شکریہ ادا کیا گیا۔