ویلگام میں آنگن واڈی ورکروں کا احتجاج

سری نگر//آنگن واڑی ورکروں اور ہیپلروں کا اپنی مانگوں کو لیکر احتجاج پر۔۔ویلگام ہندوارہ میں آنگن واڑی ورکروں اور ہیلپروں نے ویلگام ہسپتال سے تحصیل آفس ویلگام تک ایک زبردست احتجاجی ریلی نکالی انہوں نے جم کر نعرہ بازی کرتے ہوئے ہماری مانگیں پوری کرو کے نعرہ بلند کئے۔جے کے این ایس نامہ نگار طارق راتھر کے مطابق انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گورنر انتظامیہ کی جانب سے آنگن واڑی ورکروں کی ریٹائرمنٹ60سال مقرر کیگئی جو ان کے ساتھ ناانصافی ہیانہوں نے کہا ریٹامنٹ ہونے کے بعد ان کے پاس کچھ نہیں رہ جاتا ہے ان کا مطالبہ ہے کہ ریٹامنٹ کے بعد ہمیں پنسشن ملنا چاہئے ہم نے بھی اس محکمہ اور لوگوں کی خدمت کے لئے وقت صرف کیا ہے ہم نے اپنی زندگیاں لوگوں کی خدمت کیلئے کیا ہے تو ہماری ساتھ یہ نا انصافی کیوں کی جارہی ہے انہوں ایل جی انتظامیہ ہوش آو کے نعرے بلند کرتے ہوئے اپنا احتجاج درج کیاان مزید کہا کہ یوٹی انتظامیہ نے ہمیں سرپنچوں۔پنچوں کے حوالے کیا ہے۔جو ہمیں پہلے سے ہی قطعی طور منظور نہیں ہے مظاہرین ورکروں کا مزید کہنا ہے کہ ہم سنٹروں کی اسکیموں کو عملی جامہ پہنا کر لوگوں تک گھر گھر ہر دروازے پر پہنچاتے ہیں انہوں نے کہا اگر ہماری ان مانگوں کو پورا نہیں کیا گیا تو ہم اسی طرح احتجاج پر بِیٹھے رہیں گے۔بعد ازاں ایس ایچ او ویلگام اور دیگر انتظامیہ کے افسران کی یقین دہانی کے بعد انہوں نے اپنا احتجاج ختم کیا۔