وِجے کمار بدھوری نے حج کمیٹی کے نئے تعینات اَرکان کی میٹنگ کی صدارت کی

سری نگر/ /کمشنر سیکرٹری ریونیو وِجے کمار بِدھوری نے یہاں حج ہائوس بمنہ میں جموںوکشمیر حج کمیٹی کے نئے تعینات اَرکان کی میٹنگ کی صدارت کی۔حکومت کی طرف سے حال ہی میں مقرر کردہ تمام ممبران نے میٹنگ میں شرکت کی۔دورانِ میٹنگ جموںوکشمیر حج کمیٹی رولز 2013 کے قاعدہ 4 کے تحت حج کمیٹی کے چیئرپرسن کے عہدے کا اِنتخاب بھی کیا گیا۔اِنتخابات میں محترمہ سفینہ بیگ کو چیئرپرسن جموںوکشمیر یوٹی حج کمیٹی کے طورپر بلامقابلہ منتخب کیا گیا جب کی اَرکان کی اکثریت نے ان کی حمایت کی۔