ملٹی ماڈل لاجسٹک پارکس کیلئے مجوزہ سائٹ کا دورہ ،اے سی ٹی ایل کو فریٹ ٹرمنل کی تعمیر میں تیزی لانے کی ہدایت
سانبہ//ایڈیشنل چیف سیکرٹری صنعت و حرفت وویک بھرد واج نے آج مختلف شراکت داروں کے ساتھ سلسلہ وار میٹنگ منعقد کی اور ضلع سانبہ میں صنعتی بنیادی ڈھانچے کے ترقیاتی کاموں کی رفتار کا جائزہ لیا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے سانبہ کے گائوں منڈیرا میں ملٹی ماڈل لاجسٹک پارک کے لئے مجوزہ سائٹ کا دورہ کیا ۔ اُنہوں نے ریونیو اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ فوری طو رپر زمین کی حد بندی کی مشق شروع کریں یہ بھی یقینی بنائیں کہ ایم ایم ایل پی کے لئے مجوزہ جہ کسی بھی قسم کی رُکاوٹوں اور تجاوزات سے پاک ہو۔دورے کے دوران ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے ہمراہ ضلع ترقیاتی کمشنر سانبہ انورادھا گپتا ، منیجنگ ڈائریکٹر سیڈکو / سیکاپ سمیتا سیٹھی ، ڈائریکٹر صنعت و حرفت جموں انو ملہوترا ، پروجیکٹ ڈائریکٹر این ایچ اے آئی ، اے ڈی سی ، اے سی آر ، ایس ڈی ایم ، اے سی ٹی ایل کے نمائندے کے علاوہ دیگر متعلقہ اَفسران اور ملازمین بھی موجود تھے ۔اِس سے قبل ڈی سی آفس سانبہ میں جائزہ میٹنگ کے دوران ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے سیڈ کو او رصنعت و حرفت محکمہ پر زور دیا کہ وہ ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ قریبی تال میل میں صنعتی اَراضی کی نشاندہی کریں۔وویک بھرد واج نے حقیقی زمینداروں کو معاوضے کی ادائیگی کے قانونی چارہ جوئی ، زیر اِلتوأ حد بندیوں اور صنعتی اسٹیٹس پردھوکہ دہی کے دعویداروں سے مقررہ وقت کے اَندر اَندر وصولی کی کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔بعد میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری صنعت و حرفت وویک بھرد واج نے رکھ امبٹالی میں زیر تعمیر فریٹ ٹرمنل کا دورہ کیا اور ایسی سی ایٹ کنٹینر ٹرمنل لمٹیڈ ( اے سی ٹی ایل ) کے زیر تعمیر تعمیراتی کام کی رفتا کا جائز ہ لیا۔اُنہوں نے کنٹرکشن کام کو تیز کرنے اور پروجیکٹ کو معیاد بند مدت کے اَندر مکمل کرنے کی ہدایت دی کیوں کہ اِس سے پورے خطے میں ٹرانسپورٹیشن اور ذخیرہ کرنے کی خدمات بہتر ہوں گی اور روزگار کے مواقع بھی فراہم ہوں گے۔










