جموںو کشمیر کوترقی کی منزلوں پرلے جانے کے لئے مرکزی سرکار وعدہ بند /ڈاکٹرجتندر سنگھ
سرینگر //وزیر اعظم نے رواں برس کے آخر پرجموں وکشمیر کے لئے بھی ایک بڑی سوغات کا اعلان کیا۔وندے بھارت ٹرینوں کو ایودھیاں ریلوے اسٹیشن سے ہری جھنڈی دکھائی وزیراعظم کی اس کارروائی کوجموںو کشمیر کے سیاحت تجارت کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل قرا ردیتے ہوئے وزیر اعظم کے دفتر میں تعینا ت وزیرمملکت نے کہا 2014سے پہلے وندے بھارت کانام تک نہیں سناتھا 370رام مندرکی تعمیر تین طلاق بھارتیہ جنتا پارٹی کی دین ہے اور 2024 کے الیکشن میںکامیابی کے بعد ملک کے عوام کوبہتر سہولیات فراہم کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیاجائیگا ۔اے پی آئی نیوز کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے ایودھیا ریلویے اسٹیشن سے جموںو کشمیرکے لئے دو وندے بھارت ٹرینوں کاہری جھنڈی دکھاکرروانہ کردیا ۔160 کلو میٹرکی رفتار سے چلنے والی یہ ٹرین مسافروں کے لئے بڑی راحت ہوگی اب جموں سے نئی دہلی کاسفر ریل کے زریعے مزیدکم ہو گا ،وندے بھارت ٹرینیں کھٹوعہ او رکٹرا ریلوے اسٹیشنوںپررُکے گی او ا سے لوگو کوسہولیت ملے گی ۔ادھروزیراعظم کے دفتر میں تعینا ت وزیر مملکت نے ایودھیا سے ٹرین میں سفر کرنے کے دوران زررائع ابلاغ سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ 2014سے پہلے یہ نام کانوں میں نہیں گونجے تھے ،وزیراعظم نے دوسری بار جموںو کشمیر کاسفر کرنے والے لوگوں کے لئے وندے بھارت ٹرین کوہری جھنڈی دکھائی ۔وزیرمملکت نے کہا اس سے جموںوکشمیرمیں تجارت سیاحت کوفروغ ملے گا۔ انہوںنے کہا ملک تیزی کے ساتھ ترقی کی منزلوںپرگامزن ہے پہلے چندریان دو اور ان تین کوخلاء میں روانہ کرنے کی تیاریاں شرو ع کی گئی ہے ماضی میں جب کوئی بھارت کاشہری کئی طالب علم کی ملک میں تعلیم کے حصول کے لئے آتاتھا اس سے ہلکے میں لیاجاتا تھا آج یہی دو رہے کہ بھار ت کے لوگوںکوہاتھوں ہاتھ لیاجارہاہے ۔انہوںنے کہاکہ بھارت اب 2014سے پہلے کابھارت نہیں ہے بلکہ اب بھارت جدید ٹیکنالوجی سے دنیاکی رہنمائی کررہاہے او بھارت کی ٹیکنالوجی سے دنیاکے کئی ممالک استفادہ حاصل کررہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ 370–35Aکے خاتمے تین طلاق پرپابندی بی جے پی کی دین ہے ۔2024کے پارلیمنٹ الیکشن کے بعد ملک کو ترقی کی منزلوں پر لے جانے کے لیئے مزیداقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ انہوںنے حزب اختلاف کوہدف تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کئی حساس معاملات پرسیاست کرنے میں لگے ہے اور ملک کاعوام انہیں باریکی سے دیکھ رہاہیں او ران کے ارادوں کو اچھی طرح سے بانپ رہے ہیں۔ انہوںنے کہاجموںو کشمیرکاعوام ترقی خوشحالی اور امن کامتمنی ہیں اور مرکزی سرکار جموںو کشمیر کو ہرایک شعبے میں بلندیوں تک لے جانے کی کوششوں میں لگی ہوئی ہیں۔










