دہشت گردوں نے پہلگام میں معصوم شہریوں کو ان کے دھرم کی بنیاد پر قتل کیا

وزیر دفاع نے بی آر او کیجول لیبروں کیلئے بیمہ سکیم کو منظوری

سکیم کے تحت مزدور کی موت کے بعد ورثا ء کو دس لاکھ روپے ملیں گے

سرینگر//وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے سرحدی سڑک تنظیم کے کیجول مزدوروں کیلئے ایک میعادی بیمہ اسکیم کی منظوری دی ہے۔اس اسکیم کے تحت جزو وقتی مزدوروں کے اہل خانہ یا قریبی رشتہ داروں کو کسی بھی قسم کی موت واقع ہونے کی صورت میں دس لاکھ روپے کی بیمے کی رقم ادا کی جائے گی۔ وائس آف انڈیا کے مطابق وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے سرحدی سڑک تنظیم یا جنرل ریزرو انجنئیر فورس کے ذریعہ جاری پروجیکٹوں کے لئے رکھے گئے جزو وقتی ادائیگی والے مزدوروں کے لئے ایک میعادی بیمہ اسکیم شروع کرنے کی تجویز کو منظوری دی ہے۔ اس اسکیم کے تحت جزو وقتی مزدوروں کے اہل خانہ یا قریبی رشتہ داروں کو کسی بھی قسم کی موت واقع ہونے کی صورت میں دس لاکھ روپے کی بیمے کی رقم ادا کی جائے گی۔ وزارت دفاع نے کہا کہ یہ اسکیم خطرناک کام کی جگہوں پر تعینات جزو وقتی مزدوروں کی زندگی کو لاحق شدیدخطرات، خراب موسم، دشوار گزار علاقوں، صحت سے متعلق خطرات اور کام کے دوران مزدوروں کی ہونے والی اموات کو مدنظرر کھتے ہوئے یہ اسکیم نافذکی جارہی ہے۔