انڈیا بلاک لائف سپورٹ پر، آئی سی یو میں جانے کا خطرہ۔عمر عبداللہ

وزیر اعلیٰ نے ریلیف فنڈ میں تعاون کیلئے وِجے چوپڑا کا شکریہ اَدا کیا

سری نگر//وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے پدما شری ایوارڈ یافتہ اور پنجاب کیسری ،ہند سماچار گروپ کے ایڈیٹر وِجے چوپڑا کا شکریہ اَدا کیاجنہوں نے سیلاب سے متاثرہ کنبوں کی مدد کے لئے وزیر اعلیٰ ریلیف فنڈ میں 11 لاکھ روپے کا فراخدلی عطیہ دیا۔وزیر اعلیٰ نے کہا ،’’ایسے عطیات بحران کے وقت یکجہتی اور ہمدردی کے جذبے کی عکاسی کرتے ہیں جو نہایت اہم اور ضروری ہے۔‘‘اُنہوں نے مزید کہا،’’میں وِجے چوپڑا کا تہہ دل سے شکریہ اَدا کرتا ہوں۔ اُن کا یہ تعاون ہمارے ان کوششوں کو مزید تقویت بخشے گاجن کا مقصد سیلاب سے متاثرہ کنبوںکو راحت اور باز آبادکاری فراہم کرنا ہے۔ یہ اِجتماعی کوششیں ہی اُمید اور سہارا بن سکتی ہیں اُن لوگوں کے لئے جو مشکل وقت سے گزر رہے ہیں۔‘‘وزیر اعلیٰ نے یقین دِلایا کہ حکومت اس بات کے لئے پُرعزم ہے کہ ہر عطیہ متاثرہ کنبوںکی حقیقی مدد کے لئے بروئے کار لایا جائے گا۔