وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کولگام انکائونٹر میں شہید ہوئے فوجی جوانوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا

سری نگر//وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے آج کولگام انکائونٹرکے دوران فرض کی ادائیگی میں اَپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر فوجی جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے جسد خاکی پر گُل دائرے چڑھائے۔وزیر اعلیٰ نے اس سانحے پر گہرے دُکھ کا اِظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان فوجی جوانوں کی مثالی ہمت و بہادری، اورقربانیوں کو قوم ہمیشہ عزت اور تشکرکے ساتھ یاد رکھے گی۔وزیر اعلی نے شہدأ کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود اور ہر صورت میں ان کی مسلسل حمایت کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ۔