وزیر اعظم کااتورا کووکست وائبریٹ ولیج پروگرام کے شرکاء سے خطاب

ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منتخب 400 سے زائد نوجوانوں سے کریں گے تبادلہ خیال

سرینگر// وزیر اعظم نریندر مودی 26 جولائی کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریع یوکست وائبریٹ ولیج پروگرام 2026 کے شرکاء سے خطاب اور تبادلہ خیال کریں گے۔ وزیر اعظم کے دفتر مطابق یہ پروگرام شام 4;30 بجے منعقد ہوگا، جس میں ملک بھر سے منتخب کیے گئے 400 سے زائد نوجوان شریک ہوں گے۔یو این ایس کے مطابق پی ایم او کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہوکست وائبریٹ ولیج پروگرام کو مائی بھارت کے ذریعے نافذ کیا جا رہا ہے۔ اس کا مقصد وزیر اعظم کے اس وڑن کو عملی جامہ پہنانا ہے کہ سرحدی دیہات کو ملک کے “پہلے دیہات” کے طور پر ترقی دی جائے اور انہیں وکست بھارت کی تعمیر میں فعال شراکت دار بنایا جائے۔بیان کے مطابق پروگرام کا 2026 ایڈیشن دو مرحلوں میں 4 جون سے 30 جون تک لداخ، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ کے 74 وائبریٹ بارڈر ولیجز میں منعقد کیا گیا۔ اس میں ملک کی تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے 400 سے زائد نوجوانوں کا انتخاب ایک آن لائن کوئز مقابلے کے ذریعے کیا گیا، جس میں تین لاکھ سے زیادہ نوجوانوں نے حصہ لیا تھا۔پروگرام کے دوران نوجوان شرکاء نے سرحدی دیہات میں مقامی آبادی کے ساتھ قیام کیا اور مختلف سماجی و ترقیاتی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ ان سرگرمیوں میں صفائی مہم، سرکاری فلاحی اسکیموں سے متعلق آگاہی، یوتھ سمیلن، ثقافتی تبادلے، شجرکاری، منی ماڈل پنچایت کی مشقیں، مقامی دستکاروں سے ملاقاتیں اور اسٹریٹجک اہمیت کے حامل اداروں کے دورے شامل تھے۔پی ایم او کے مطابق اس پروگرام نے نوجوانوں کو سرحدی علاقوں کی سماجی و اقتصادی صورتحال، ثقافتی ورثے اور ترقیاتی ضروریات سے براہِ راست واقف ہونے کا موقع فراہم کیا۔ اس کا مقصد قومی یکجہتی کو فروغ دینا، سرحدی علاقوں میں عوامی شمولیت بڑھانا اور نوجوانوں میں ان علاقوں کی اسٹریٹجک اہمیت کے بارے میں بہتر آگاہی پیدا کرنا بھی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ پروگرام سرحدی علاقوں کی جامع اور متوازن ترقی کے لیے مرکزی حکومت کی وسیع حکمت عملی کا حصہ ہے، جس کے ذریعے نوجوانوں کو دور دراز سرحدی بستیوں سے جوڑ کر انہیں قومی تعمیر و ترقی کے عمل میں مؤثر کردار ادا کرنے کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔