کے دوران سائنس اور ٹیکنالوجی کا ایک مرکز بنانے کی غرض سے مل کر کام کریں
سرینگر//وزیر اعظم مود ی نے کہا کہ امرت کال میں بھارت کو تحقیق اور جدت طرازی کا ایک عالمی مرکز بنانے کی غرض سے سبھی لوگوں کو کئی محاذوں پر ایک ساتھ کام کرنا ہوگاریاست سائنس انکلیوکا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ افتتاح کرنے کے بعد‘ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے آج سبھی ریاستوں پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کو امرت کال میں سائنس اور ٹیکنالوجی کا ایک عالمی مرکز بنانے کی غرض سیمل کر کام کریں۔سی این آئی کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے آج سبھی ریاستوں پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کو امرت کال میں سائنس اور ٹیکنالوجی کا ایک عالمی مرکز بنانے کی غرض سیمل کر کام کریں۔ وزیراعظم نے احمدآباد کے سائنس سٹی میں دو روزہ مرکز-ریاست سائنس انکلیوکا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ افتتاح کرنے کے بعد‘ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ وزیر اعظم مودی نے ریاستوں سے کہا کہ وہ سائنس دانوں کو سبھی ضروری مدد فراہم کریںاور ریاست میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے ادارے تعمیر کرنے کے عمل کو تقویت بہم پہنچائیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاستوں میں اعلیٰ تعلیم کیاداروں میں اختراعی لیبس کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔انھوں نے سائنسی تحقیق کو بنیادی سطح تک لے جانے اور مقامی مسائل کا سائنس پر مبنی حل تلاش کرنے کی ضرورت کو بھی اْجاگر کیا۔ وزیراعظم نے کہاکہ ان کی حکومت سائنس پر مبنی ترقی کے وڑن کے ساتھ کام کررہی ہے اور سال 2014 سے سائنساور ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں خاطر خواہ اضافہ درج ہوا ہے۔ وزیر اعظم مود ی نے کہا کہ امرت کال میں بھارت کو تحقیق اور جدت طرازی کا ایک عالمی مرکز بنانے کی غرض سے سبھی لوگوں کو کئی محاذوں پر ایک ساتھ کام کرنا ہوگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ تحقیق سے متعلق سائنس اور ٹیکنالوجی کو مقامی سطح تک لے جانے کی ضرورت ہے تاکہ عوام کو درپیشمسائل کو حل کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ جب ملک‘ سائنس دانوں کی حصولیابیوں کا جشنمناتاہے‘ تو سائنس‘ معاشرے اور ثقافت کا حصہ بن جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیا بھارت‘جے جوان‘ جے کسان‘ جے وگیان اور جے انوسندھان کے منتر کے ساتھ پیش قدمی کررہا ہے۔ سائنساور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت جتیندر سنگھ نے کہا کہ نریندر مودی کی قیادت میں‘حکومت نے سائنس اور ٹیکنالوجی میں نجی شعبے کی شراکت داری کو فروغ دینے کی غرض سے مختلفپہل قدمیاں کی ہیں۔ یہ کنکلیو جدت طرازی اور صنعت کاری کو فروغ دینے کی غرض سے مرکزاور ریاستوں کے درمیان اشتراک اور تعاون سے متعلق نظام کو مستحکم بنانے کی غرض سے منعقدکیا جارہا ہے۔










