منشیات اور نشہ اور ادویات کے بڑھتے پھیلائو سے نوجوان تباہ:امامیہ فیڈریشن کشمیر

وادی میں منشیات اور نشہ اور ادویات کے بڑھتے پھیلائو سےنوجوان نسل تباہیکی اور:امامیہ فیڈریشن کشمیر

سرینگر//امامیہ فیڈریشن کشمیر کے جزل سیکٹری جناب غلام مہدی نے پریس کے نام جاری بیان میں منشیات کے بڑھتے ھوے پھیلاو اور یہاں کی نوجوان نسل کی اس موذی مرض میں تیزی کے ساتھ مبتلا ھونے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ھوے زندگی کے ھر مکتب فکر سے وابستہ ذی حس افراد پر زور دیا ھے کہ وہ اس انسان کش وبا کے خلاف مشترکہ کوششیں بروے کار لائیں IFK نے منشیات اور نشہ اور ادویات کے روک تھام کے سلسلے میں حکومتی سطح پر کی جارھی کوششوں کو اطمنان بخش قرار دیتے ھوے کہا کہ اکیلے حکومت پر انحصار کرنے کے بجاے یہ والدین ایمہ مساجد علماے کرام اور اساتذہ کی ذمہ داری ھے کہ وہ ولیوں اور بزرگان دین کی اس سرذمین کو نشے کی لعنت سے پاک بنانے میں اپنا کردار ادا کریں بیان میں کہاگیا کہ امامیہ فیڈریشن بہت جلد اس موذی وبا کے سلسلے میں اعداد و شمار قوم کے سامنے پیش کرے گی