ہسپتال مینجمنٹ اِنفارمیشن سسٹم پر صحت عامہ سہولیات کی درجہ بندی جاری کی
جموں//نیشنل ہیلتھ مشن جموںوکشمیر نے آج نومبر 2022ء کے مہینے کے لئے ہسپتال مینجمنٹ اِنفارمیشن سسٹم ( جے کے اِی سہج) پر صحت عامہ سہولیات کی درجہ بندی جاری کی ۔ اِس اقدام کے تحت نفاذ کے پہلے مرحلے میں 578 سہولیات کا احاطہ کیا گیا ہے اور ان کو مرحلہ وار دیگر سہولیات تک بڑھایا جائے گاحکومت کے ایسو سی ایٹیڈ ہسپتالوں کے زُمرے میں میڈیکل کالجوں میں چسٹ ڈیزیز ہسپتال جموں نے پہلا درجہ حاصل کیا ہے ۔ اِس کے بعد اے ایچ جی ایم سی بارہمولہ ، گورنمنٹ ڈینٹل کالج سری نگر ،نفسیاتی اَمراض ہسپتال جموں اور اے ایچ جی ایم سی راجوری ہیں ۔ اِس زُمرے میں سب سے نیچے پانچ کشمیر نرسنگ ہوم سری نگر، چلڈرن ہسپتال بمنہ، سپر سپیشلٹی ہسپتال جموں، جی ایم سی کٹھوعہ اور اے ایچ جی ایم سی ڈوڈہ شامل ہیں۔ضلعی ہسپتالوں کے زُمرے میں پہلے نمبر پر ڈی ایچ بانڈی پورہ حاصل کیا ہے ۔اِس کے بعد ڈی ایچ جے ایل این ایم سری نگر ، گورنمنٹ ہسپتال گاندھی نگر جموں ، ڈی ایچ پونچ اور ڈی ایچ سانبہ ہیں ۔ اِس زُمرے کے نیچے پانچ میں ڈی ایچ شوپیاں ، ڈی ایچ ہندواڑہ ، ڈی ایچ کشتواڑ ، ڈی ایچ کولگام او رڈی ایچ بڈگام شامل ہیں۔کمیونٹی ہیلتھ سینٹروں کے زُمرے میں اِی ایچ قاضی گنڈ کے بعد سی ایچ سی سیر، سی ایچ سی یاری پورہ ، سی ایچ سی کوکر ناگ اور سی ایچ رام گڈھ نے پہلا رینک حاصل کیا ہے ۔ اِس زُمرے میں سب سے نیچے پانچ میں سی ایچ مڑوہ ، سی ایچ سی بنی ، سی ایچ سی کھور ، سی ایچ سی خان صاحب او رسی ایچ سی ٹھٹھری شامل ہیں۔پرائمری ہیلتھ سینٹروں اور یو پی ایچ سینٹروں کے زُمرے میں پہلا رینک پی ایچ سی کا کا پورہ نے حاصل کیا ۔اس کے بعد پی ایچ سی عشمقام پی ایچ سی ہاکورہ ، پی ایچ سی دھنی اور این ٹی پی ایچ سی کالا بن ہیں۔اِس زُمرے میں سب سے نیچے پانچ میں یو پی ایچ سی سنگم ، پی ایچ سی ٹھکرا کوٹ ، پی ایچ سی ٹیٹوال ، پی ایچ سی ماسواور پی ایچ سی مژھل شامل ہیں۔جے کے اِی۔سہج ( الیکٹرانِک سسٹم فار آٹو میشن آف ہسپتال ایڈمنسٹریشن جے اینڈ کے )پہل کا باضابطہ طور پر 4؍ نومبر 2022ء کو لیفٹیننٹ گورنر جموںوکشمیر نے جشنِ صحت کے حصے کے طور پر مختلف قسم کی سہولیات کا آغاز کیا تھا جیسے ٹریشری کیئر ، ڈسٹرکٹ ہسپتال ، کمیونٹی ہیلتھ سینٹروں ، پرائمری ہیلتھ سینٹروں اور کچھ نئی قسم کے پی ایچ سینٹرشامل ہیں۔جے کے اِی۔ سہج کو ریپڈ اسسمنٹ سسٹم ، آئوٹ بائونڈ کالنگ کے لئے 104 سینٹر لائزڈ ہیلتھ ہیلپ لائن اور مرکزی حکومت ایم او ایچ ایف ڈبلیو کے آر سی ایچ پورٹل کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے ۔ہسپتالوں کی درجہ بندی سہولیات کی مختلف کیٹیگریز یعنی حکومت کے ایسوسی ایٹیڈ ہسپتالوں میڈکل کالجز ، ڈسٹرکٹ ہسپتال ، سی ایچ سیز اور پی ایچ سیز کے لئے تفویض کی گئی ہے ۔ رینکنگ رجسٹریشن، اِی ایم آر (الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ) کی تبدیلی اور ماہ نومبر 2022 ء کے لئے جے کے اِی۔ سہج کے پورٹل پر اَپ لوڈ کئے گئے مریضوں کے فیڈ بیک کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ سہولیات کی تفصیلی فہرست نیشنل ہیلتھ مشن کی ویب سائٹ پردستیاب ہے۔










