کانگریس اقتدار میں آئی تو بے روز گاری اور دیگر مسائل کو حل کرنے پر توجہ دی جائے گی
سرینگر //نوجوانوں کو ساتھ لیکر چلنا کانگریس کی اولین ترجیح ہے کی بات کرتے ہوئے جموں کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کا جنرل سیکرٹری وسیم احمد شالہ نے کہا کہ کانگریس اقتدار میں آئی تو بے روز گاری اور دیگر مسائل کو حل کرنے پر توجہ دی جائے گی ۔ سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی جانب سے نئے عہدیداروں کی نامزدگی کے دوران نوجوان کانگریس لیڈر وسیم احمد شالہ کو جموں کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کا جنرل سیکرٹری مقرر کرنے کے بعد کانگریس ہیڈ کوارس پر ان کا والہانہ استقبال کیا گیا ۔ اس دوران کانگریس کارکنوں اور لیڈران نے انہیں مبارک باد پیش کی اور انہیںپھول کی مالیاں پہنائی گئی ۔ اس موقعہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سیکرٹری برئے جموں کشمیر وسیم احمد شالہ نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے جو ذمہ داری انہیں سونپ دی گئی ہے اس کو نبھانے کی بھر پور کوشش کی جائے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس پارٹی نوجوانوں کو ساتھ لیکر چلے گی اور بنیادی ترجیح یہی ہے کہ جو بھی مسائل و مشکلات لوگوں کے ہیں ان کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا ۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ وہ پارٹی کی توقعات پر پورا اتریں گے اور سری نگر کے لوگوں کی اپنی صلاحیت کے مطابق خدمت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی اقتدار میں آتی ہے تو جموں کشمیر سے بے روزگاری کا خاتمہ سب سے پہلا کام ہوگا جبکہ ا سکے علاوہ لوگوں کے جو بھی مسائل ہونگے ان کو حل کیا جائے گا ۔










