نائب وزیر اعلیٰ نے دور دراز علاقوں میں عوامی خدمات کی فراہمی کو مضبوط بنانے کیلئے

نائب وزیر اعلیٰ نے دور دراز علاقوں میں عوامی خدمات کی فراہمی کو مضبوط بنانے کیلئے

خصوصی ضروری خدمات کے ٹرکوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

جموں//جموں صوبے کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں عوامی خدمات کی فراہمی کو مضبوط بنانے کے مقصد سے ایک اہم پہل میں نائب وزیر اعلیٰ مسٹر سریندر چودھری نے آج ڈوڈہ ، اودھمپور اور جموں کے اضلاع کیلئے تین خصوصی ضروری خدمات کے ٹرکوں کو جھنڈی دکھا کر مکینیکل اینڈ ہسپتال انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے احاطے سے روانہ کیا ۔ ان گاڑیوں کی تعیناتی متعلقہ اضلاع کی انتظامی اور لاجسٹک صلاحیتوں کو بڑھانے ، خاص طور پر دور دراز اور دشوار گذار علاقوں میں ضروری عوامی خدمات کی فوری اور موثر فراہمی کو یقینی بنانے کی جانب ایک اسٹریٹجک قدم کی نشاندہی کرتی ہے ۔ اس پروجیکٹ کو 1.05 کروڑ روپے کی کُل لاگت سے مکمل کیا گیا ہے جس میں ہر خصوصی ٹرک کی لاگت تقریباً 35 لاکھ روپے ہے ۔ جدید آلات اور مشینری سے لیس ان گاڑیوں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ عوامی انفراسٹرکچر اور سروس سے متعلقہ ضروریات کو پورا کرنے میں فیلڈ ایجنسیوں کی جوابدہی اور آپریشنل کارکردگی میں نمایاں بہتری لائیں گے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ نے جموں و کشمیر کے تمام اضلاع میں مساوی علاقائی ترقی اور بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کیلئے حکومت کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ۔