شری امر ناتھ یاترا کے راستوں پر صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کیلئے کمشنر سیکرٹری آر ڈی ڈی نے تعریف کی
نئی دہلی//پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے ( ڈی ڈی ڈبلیو ایس ) مرکزی وزارت جل شکتی نے سوچھ بھارت مشن ۔ گرامین ( ایس بی ایم ۔ جی ) فیز 2 پر ایک اورنٹیشن ورکشاپ کا انعقاد کیا ۔ مرکزی سیکرٹری پینے کے پانی اور صفائی کے محکمے ( ڈی ڈی ڈبلیو ایس ) ونی مہاجن نے ورکشاپ کی صدارت کی ۔ نکولا اوسبرٹ چیف آف واٹر اینڈ سینی ٹیشن ہائیجین ( ڈبلیو اے ایس ایچ ) یونیسف ارون واریکا سپیشل سیکرٹری ڈی ڈی ڈبلیو ایس ، کمشنر سیکرٹری محکمہ دیہی ترقی ( آر ڈی ڈی ) اور پنچائتی راج جموں و کشمیر مندیپ کور مہمانِ خصوصی تھیں ۔ ورکشاپ میں ریاستی سیکریٹریز ، مشن ڈائریکٹرز ، مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے دیہی صفائی کے انچارج افسران ، ڈائریکٹر ڈی ڈی ڈبلیو ایس اور دیگر متعلقین نے شرکت کی ۔ ورکشاپ کے دوران لیکوڈ ویسٹ منیجمنٹ بائیوڈیگریڈیبل ویسٹ منیجمنٹ ، گوبردھن اسکیم ، پلاسٹک ویسٹ منیجمنٹ وغیرہ پر مختصر فلمیں اور پرذنٹیشنز پیش کی گئیں ۔ کمشنر سیکرٹری آر ڈی ڈی مندیپ کور کی طرف سے شری امر ناتھ یاترا کے راستے پر صفائی کو یقینی بنانے اور کچرے کو ٹھکانے لگانے کو یقینی بنانے کیلئے آر ڈی ڈی اینڈ پی آر کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا ۔ محکمہ نے یاترا کے راستے میں بائیو ڈیگریڈیبل کچرے کو کمپوسٹ اور نان بائیو ڈیگریڈیبل مواد میں تبدیل کرنے کا ایک مشکل کام انجام دیا ۔










