نئی دلی میں وزیر اعظم کی صدارت میں تین روزہ چیف سیکرٹریوں کی کانفرنس اختتام پذیر

کانفرنس میں رہن سہن میں آسانی، ترقی کے ایجنڈے میں شراکت داری ، بجلی ، پانی اور دیگر معاملات پر بات ہوئی

سرینگر///وزیراعظم مودی کی صدارت میں جاری ریاستوں کے چیف سکریٹریوں کی تین روزہ قومی کانفرنس آج نئی دلی میں اختتام پذیر ہوئی جس میں جموں کشمیر کے چیف سیکریٹری اٹل ڈلو نے بھی شرکت کی ۔ چیف سیکریٹریوں کی اس کانفرنس میں کئی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا جن میں رہن سہن میں آسانی اور ریاستوں کے ساتھ شراکت داری میں ترقی کے ایک مشترکہ ایجنڈے کا نفاذ ،اِس قومی کانفرنس میں فلاحی اسکیموں تک آسانی سے رسائی اور خدمات کی فراہمی میں معیار پر بھی زور دیا گیاہے۔ اِس میں زمین اور جائیداد، بجلی، پینے کے پانی، صحت اور اسکولی نظام پر بھی توجہ مرکوز کی گئی۔ وائس آف انڈیاکے مطابق وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں ریاستوں اوریوٹیزکے چیف سکریٹریوں کی تین روزہ قومی کانفرنس نئی دلی میں اختتام پذیر ہوہوئی یہ اِس طرح کی تیسری کانفرنس ہے۔ پہلی کانفرنس جون 2022 میں دھرم شالہ میں، جبکہ دوسری اِس سال جنوری میں دلی میں ہوئی تھی۔ وزیراعظم کے امداد باہمی سے متعلق وفاقیت کے اصول پر عمل درآمد کو یقینی بنانے سے تحریک پاکر مرکز اور ریاستی حکومتوں کے درمیان سب کی شمولیت والی حکمرانی اور شراکت داری کی حوصلہ افزائی کی خاطر چیف سکریٹریوں کی قومی کانفرنس کا انعقاد کیا جارہاہے۔ اِس کانفرنس میں 200 سے زیادہ افراد شرکت کررہے ہیں، جن میں مرکزی حکومت کے نمائندے اور ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف سکریٹری اور دیگر سینئر عہدیداران شامل ہیں۔یہ کانفرنس، سرکار کے اقدامات اور اسکیموں کی فراہمی کے نظام کو مستحکم کرکے دیہی اور شہری آبادی کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کی خاطر مشترکہ اقدامات کیلئے بنیاد تیار کررہی ہے۔ اِس کانفرنس کی اہم توجہ کا مرکز رہن سہن میں آسانی اور ریاستوں کے ساتھ شراکت داری میں ترقی کے ایک مشترکہ ایجنڈے کا نفاذ ہے۔ اِس قومی کانفرنس میں فلاحی اسکیموں تک آسانی سے رسائی اور خدمات کی فراہمی میں معیار پر بھی زور دیا جارہا ہے۔ اِس میں زمین اور جائیداد، بجلی، پینے کے پانی، صحت اور اسکولی نظام پر بھی توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔