حبہ کدل گنپت یار میں غیر قانونی طریقے سے شاپنگ کمپلیکس بنایا گیا ۔ سنجے صراف
سرینگر/// راشٹریہ لوک جن شکتی پارٹی کے قومی جنرل سیکریٹری سنجے صراف نے حبہ کدل میں سڑک کو وسعت دینے کی آڑ میںمہاجر پنڈتوں کی جائیداد کو سیاسی کھڈپینچوں کی جانب سے ہڑپنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا۔سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق سرینگر میں اپنی رہائش گاہ پر ہفتہ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سنجے صراف نے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی حکومت میں سرینگر کے حبہ کدل میں ایک سڑک کو وسعت دینے کا منصوبہ عمل میں لایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سڑک کی وسعت کے راستے میں کشمیری پنڈتوں کی جائیداد بھی آگئی اور انہیں وہاں سے سرک کی آڑ میں ہٹایا گیا۔ صراف کا کہنا تھا کہ10سال گزرنے کے بعد بھی نا ہی سڑک کو وسعت دی گئی اور نا ہی کوئی اور منصوبہ عمل میں لایا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ اصل میں یہ ایک ساز ش تھی اور سڑک کو وسعت دینے کی آڑ میں سیاسی کھڈپینچوں اور بیر کریٹوں نے قبضہ کیا۔ آر ایل جے پی کے قومی ترجمان نے بتایا کہ اس وقت کی ممبر اسمبلی حبہ کدل اور ضلع ترقیاتی کمشنر و محکمہ مال کا دیگر عملہ اس میں براہ راست ملوث تھا۔انہوں نے کہا کہ اب سیاسی کھڈپینچوں کے ذریعے سابق ممبر اسمبلی حبہ کدل وہاں پر شاپنگ کمپلکس اور تجارتی مراکز تعمیر کرکے کروڑون روپے کمانا چاہتی ہے اور معصوم پنڈتون کو استحصال کرکے ان کی زمین پر ناجائز قبضہ کرنا چاہتی ہے۔صراف کا کہنا تھا کہ اکثریتی طبقے کے لوگ جہاں اپنے کشمیری پنڈتوں اور نقل مکانی کرنے والے مہاجرین کے ساتھ ہے اور چاہتے ہیں کہ وہ ایک دفعہ پھر وہاں رہائش پذیر ہو تاہم سابق ممبر اسمبلی پنڈتوں کی اس جائیداد کو تھارتی مقاصد کیلئے استعمال میں لانا چاہتی ہے۔ انہوں نے لیفٹنٹ گورنر کی انتظامیہ بالخصوص مرکزی ایجنسی ای ڈی سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کرکے اس میں ملوچ سیاسی کھڈپینچوں اور سابق بیر کریٹوں کو عوامی عدالت میں کھڑا کریں اور نقل مکانی کرنے والنے پنڈتوں کو انکا حق واپس مل جائے۔ سنجے صراف نے کدل فائونڈیشن کی طرف سے منشیات کے خلاف شروع کی گئی مہم کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام ضلعی ہیڈ کواٹروں میں کدل فاونڈیشن کے پرچم تلے جانکاری وبیداری مہم چلائی گئی۔ان کا کہنا تھا اس بیداری مہم میں اسکولی بچوں اور سیول سوسائٹی کے علاوہ ذی حس لوگوں نے بھی شرکت کی۔صراف کا کہنا تھا کہ چھوٹے بچے اور نونہال منشیات کی گرفت میں پھنس رہے ہیں،جس کی وجہ سے نوجوان نسل تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو اس لت اور زہر سے بچانے کیلئے سماج کے ذی شعور لوگوں کو صف اول پر کھڑا ہوکر ان بچوں کو بچانا چاہے۔ صراف نے کہا کہ آئندہ مہم تحاصیل سطھ پر بھی شروع کی جائے گی اور دیہی علاقوں تک بھی پہنچا جائے گا۔انہوں نے معاشرے کے ذی شعور لوگوں، علمائے کرام اور سیول سوسائتی کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ منشیات کے خاتمے میں اپنا رول ادا کریں۔سنجے صراف نے جموں کشمیر میں پولیس کے نئے سربراہ کو اپنا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ موصوف اپنے تجربے کا فائدہ اٹھا کر جموں کشمیر میں جرائم کا خاتمہ کرنے اور امن و امان کو قائم کرنے کو ترجیج دینگے۔انہوں نے ڈائریکتر جنرل پولیس سے اپیل کی کہ وہ پولیس اہلکاروں کے التواء شدہ جی پی فنڈ کیسوں کو جلد سے نپٹائے جائے تاکہ ان کے مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔صراف نے کہا کہ جموں کشمیر پولیس گزشتہ30برسوں سے صف اول پر رہ کر جموں کشمیر میں قیام امن کیلئے سخت محنت کر رہا ہے اور اس دوران انہوں نے نا قابل فراموش قربانیاں بھی پیش کیں۔










