منگا شیر پا کا سینئر صحافی اور شاعر غلام نبی خیال کے اِنتقال پر اِظہار تعزیت

سری نگر//ناظم اِطلاعات منگا شیرپا نے سینئر صحافی، شاعر اور ادیب غلام نبی خیال ؔکے اِنتقال پر گہرے دُکھ کا اِظہار کیا ہے جن کا آج اِنتقال ہو گیا۔اَپنے تعزیتی پیغام میں ناظم اطلاعات منگا شیرپا نے کہا کہ مرحوم غلا م نبی خیالؔ صاحب کا شمار جموں و کشمیر میں صحافت کے ان علمبرداروں میں ہوتا تھا جنہوں نے معاشرے میں نمایاں خدمات انجام دیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ غلام نبی خیال ؔصاحب ایک قابل مصنف تھے جنہوں نے اپنی تحریروں سے اَدبی میدان میں انقلاب برپا کیا جو معاشرے کے مختلف پہلوؤں کی عکاسی کرتی ہے۔ناظم اطلاعات نے کہا کہ ان کی وفات سے جموں و کشمیر کے ادبی میدان اور صحافتی حلقے میں ایک خلا پیدا ہو گیا ہے۔ اُنہوں نے غلام نبی خیالؔ صاحب کے اہل خانہ کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم کی روح کے اَبدی سکون کے لئے دعا کی۔