مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے ٹیچرس بھون جموں سے شانتی یاترا کو جھنڈی دِکھائی

جموں//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیور ائے بھٹناگر نے ٹیچر س بھون سے شانتی یاترا کو جھنڈی دِکھا کر مہاتماگاندھی کی 153 ویں یوم پیدائش کو گاندھی مہااُتسو کے طور پر منائے جانے کے پیش نظر ایک ماہ تک جاری رہنے والی تقریبات کا آغاز کیا۔مشیر موصوف نے پرچم کشائی کی تقریب کے دوران کہا کہ اِس منفرد یاترا کے اِنعقاد سے طلباء کے ساتھ ساتھ عام لوگوں میں سچائی ، امن اور عدم تشدد کا پیغام دیا جائے گا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ تاریخی قدم سکولی بچوں اور مقامی لوگوں میں ہماری شاندار تاریخ کے بارے میں بیداری پیدا کرے گا۔مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے بڑی تعداد میں طلباء کے اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اِس یاترا کے ساتھ ساتھ گاندھی مہااُتسو میں بھی پور ے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کریں کیوں کہ اِس قوم پرسی کے جذبے کو اُبھارنے میں مدد ملے گی اور ان کی حب الوطنی کو پروان چڑھانے میں بھی مدد ملے گی ۔ دورانِ تقریب مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے محبت ، امن اور عدم تشدد کی علامت ’’ شانتی چن‘ کی نقاب کشائی کی۔اِس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن جموں ڈاکٹر روی شنکر شرما نے ان اہم سرگرمیوں کے بارے میں روشنی ڈالی جو پورے جموں صوبہ میں گاندھی مہااُتسو کے تحت کی جانی ہیں۔پرچم کشائی کی تقریب کے دوران جی ایچ ایس ایس بار اری بالا اکھنور کے طلباء نے بھجن بھی پیش کیا۔مہااُتسوپروگرام کے تحت مہینے بھر میں مختلف تقریبات کا اِنعقاد کیا جائے گا اور شانتی یاترا اِس مہااُتسو کا حصہ ہے۔شانتی یاترا جموں صوبہ کے تمام 10 اَضلاع سے ہوتے ہوئے 1000 کلومیٹر سے زیادہ کا فاصلہ طے کرے گی اور اَپنے پورے سفر میں زائد اَز 450 سکولوں کو شامل کرے گی جس میں گاندھی جی کے محبت ، سچائی ،اَمن اور عدم تشدد کے پیغام کو پھیلایا جائے گا۔