مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے سب ڈویژن کرناہ کا تفصیلی دورہ کیا

کرناہ( کپواڑہ)//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے سرحدی کپواڑہ کے اَپنے دورے کے دوسرے دِن آج سب ڈویژن کرناہ اور دیگر ملحقہ علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا اور کئی جاری ترقیاتی کاموں اور صحت طبی سہولیات کا موقعہ پر ہی جائزہ لیا۔دورے کے دوران مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال ٹنگڈار کا دورہ کیا اور وہاں عوام کے لئے دستیاب طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔اِس موقعہ پر مشیر موصوف نے میڈیکل وارن اور دیگر متعلقہ بنیادی ڈھانچے کا بھی معائینہ کیا۔اُنہوں نے وہاں موجود مریضوں سے بھی بات چیت کی اور ان سے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔راجیو رائے بھٹناگر نے طبی سہولیت کے معائینے کے دوران وہاں موجود ڈاکٹروں اور دیگر پیرا میڈیکل سٹاف سے بھی اِستفسار کیا۔اُنہوں نے علاقے کے نازک صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے وہاں کے مریضوں کو ہر ممکن جدید طبی اِمداد فراہم کرنے کے لئے کہا۔اُنہوں نے ہسپتال کی اِنتظامیہ کو مزید ہدایت دی کہ وہ طبی سامان اور دیگر اہم طبی آلات کو بھی سٹاک میں رکھیں کیوں کہ یہ علاقہ سردیوں کے مہینوں میں منقطع رہتا ہے۔دریں اثنا مشیر موصوف نے گورنمنٹ اِنڈسٹریل ٹریننگ اِنسٹی چیوٹ ( آئی ٹی آئی ) ٹنگڈار کا بھی دورہ کیا اور اِنسٹی چیوٹ میں نئی عمارت کے جاری کاموں کی پیش رفت کامعائینہ کیا۔ اُنہوں نے متعلقہ عمل آوری ایجنسی کو ہدایت دی کہ وہ کام کی رفتار کو تیزکرے تاکہ عمارت کو جلد اِستعمال کے لئے طلباء کے لئے وقف کیا جاسکے۔اُنہوں نے آئی ٹی آئی کی اِنتظامیہ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے اُن پر زور دیا کہ وہ اِنسٹی چیوٹ میں نئی ٹریڈز شروع کریںجس میں روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع ہوں ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ وہ اِس علاقے کے نوجوانوں کی ہنرمندی کے لئے کیمپ منعقد کریں۔بعد میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے کرناہ سب ڈویژن کے ٹیٹوال علاقے کا دورہ کیا اور اس زیرو لائن ائیریا میں دستیاب سہولیات کا معائینہ کیا۔ اُنہوں نے ہولی شار دھا پیٹھ مندر اور گوردوارہ کے جاری تعمیراتی مقامات کا دورہ کیا اور وہاں پر حاضری دی۔ اُنہوں نے پوتر مندر کے دورے کے دوران مشیر موصوف نے سیکھ ، ہندو اور مسلم کمیونٹیوںمیں دوستی کی تعریف کی جو ان مقدس مذہبی مقامات کی تعمیر میں سرگرم عمل ہیں۔مشیر موصوف نے ٹیٹوال میں علاقے کے مقامی اَفسران کے ساتھ ایک مختصر میٹنگ بھی منعقد کی۔ مشیر موصوف نے ان پر زور دیا کہ وہ اِ س علاقے میں ہوم سٹے کی سہولیات کے قیام کے اِمکانات کو تلاش کریں کیوں کہ اِس جگہ پر سرحدی سیاحت کی کافی گنجائش موجود ہے۔