مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے جے اینڈ کے ایس سی، ایس ٹی ، بی سی ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے

یونٹ ہولڈروں کی مارکیٹنگ ایگزبشن کم میگا سیل کا اِفتتاح کیا

جموں//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے جموں ہاٹ میں جے اینڈ کے ایس سی ، ایس ٹی اور بی سی ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی طرف سے سپانسر کردہ کاروباریوں اور یونٹ ہولڈروں کی مصنوعات اور دستکاری کی مارکیٹنگ ایگزبشن کم میگا سیل کا اِفتتاح کیا۔مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے بڑی تعداد میں یونٹ ہولڈروں اور اِستفادہ کنند گان کے اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایل جی اِنتظامیہ سماج کے کمزور طبقات کی بہتری کے لئے پُر عزم ہے اور گزشتہ تین برسوں سے جموںوکشمیر میں ایس سی ، ایس ٹی اور او بی سی کے لئے اہم اقدامات شروع کئے گئے ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اِس برس کارپوریشن کی جانب سے 36کروڑ سے زائد کی امدادی رقم تقسیم کی گئی ہے جو ان کی فلاح و بہبود کے لئے اِنتظامیہ کے اِرادوں کی عکاسی کرتی ہے۔مشیر موصوف نے مزید کہا کہ کارپوریشن نے سرکاری اِمداد حاصل کرنے کے طریقہ کار کو بھی آسان بنایا ہے اور عام شہریوں کے فائدے کے لئے پورے جموںوکشمیر یوٹی میں سروس ڈیلیوری کا آن لائن طریقہ قائم کیا گیا ہے ۔ اُنہوں نے کارپوریشن کی اِنتظامیہ کو دیگر محکموں کے ساتھ ہم آہنگی برقرار رکھنے کی تاکید کی تاکہ خواہشمند کاروباری اَفراد کو بروقت فائدہ پہنچایا جاسکے۔مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے کارپوریشن کے اَفسران سے بیداری مہم چلانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ نچلی سطح پر مقامی لوگوں کو نشانہ بنائیں اوراُنہیں مختلف سرکاری سکیموں کے بارے میں آگاہ کریں ۔اُنہوں نے اَفسران سے کہا کہ وہ پی آر آئیز کے ساتھ مل کر بیداری کیمپ منعقد کریں تاکہ مطلوبہ ٹارگٹ گروپ مستفید ہو۔اُنہوں نے سماج کے کمزور طبقات کی بہتری کے لئے حکومت کی مختلف اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جموںوکشمیر یوٹی معاشی خوشحالی اور ترقی کی طرف گامزن ہے اور گزشتہ کئی برسوں سے ترقی اور تبدیلی زمین پر جھلک رہی ہے ۔ اُنہوں نے کہا،’’ آج جیسے مواقع یہاں پہلے کبھی نہیں تھے اور ہر کسی کو اس سے فائدہ اُٹھانا چاہیئے۔‘‘مشیر موصوف نے کارپوریشن کی اِنتظامیہ سے مزید کہا کہ وہ مستفید ہونے والوں کے لئے فید بیک میکانزم قائم کریں تاکہ وہ اِنتظامیہ کے سامنے اَپنے خیالات رکھ سکیں ۔ اُنہوں نے ان سے کہا کہ وہ یونٹ ہولڈروں کے لئے اِس شعبے میں اُبھرنے والی نئی ٹیکنالوجیز ، تکنیکوں میں تربیت اور ہینڈ ہولڈنگ ورکشاپوں کا اہتمام کریں۔اُنہوں نے منیجنگ ڈائریکٹر کے کردار کی بھی ستائش کی اوراُنہوں نے کارپوریشن کے اَفسران سے کہا کہ وہ کارپوریشن کو ایک مثالی خدمت کا اِدارہ بنانے کے لئے اَپنی کوششیں تیز کریں اور ٹارگٹ گروپ کو سکیموں کے بارے میں آگاہی دیں تاکہ کارپوریشن کی سکیمیں لوگوں تک پہنچ سکیں۔مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے ورکشاپ کے موقعہ پر 1.35 کروڑ روپے کی رقم کے 20 مستحقین میں منظور ی نامے بھی تقسیم کئے۔اُنہوں نے اِستفادہ کنند گان سے لگائے گئے تمام سٹالوں کا معائینہ کیا اور اُنہوں نے اِنفرادی اِستفادہ کنند گان سے بات چیت کی۔کارپوریشن کی منیجنگ ڈائریکٹر الفت جبین نے اَپنے خطاب میں کارپوریشن کی جانب سے اَب تک کی کامیابیوں کی تفصیلات پیش کیں اور بتایا کہ کارپوریشن معاشرے کے کمزور طبقات یعنی درج فہرست ذاتوں ، درج فہرست طبقات کی سماجی ، اقتصادی او رتعلیمی ترقی کے لئے کام کر رہی ہے۔ منیجنگ ڈائریکٹر س نے یہ بھی بتایا کہ کارپوریشن نے اَپنی مختلف سکیموں کے تحت اَب تک 40,632 مستفیدین کو آمدنی پیدا کرنے والے یونٹوں کے قیام کے لئے 301.79 کروڑ روپے کی قرض کی اِمداد فراہم کی ہے ۔ ایم ڈی کی طرف سے یہ بھی بتایا گیا کہ رواں مالی برس کے دوران دسمبر 2022ء کے وسط تک 2500کیسوں کے ہدف کے مقابلے میں کارپوریشن نے 1,567 مستفیدین کے حق میں 20لاکھ روپے کے قرضے منظور کئے ہیں ۔ 36.73 کروڑ روپے اور موجودہ مالیاتی کے لئے مقررہ کردہ اہداف مقررہ وقت کے اَندر حاصل کئے جائیں گے ۔اِس موقعہ پر یونٹ ہولڈروں کے ایک بڑے اِجتماع کے علاوہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کمشنر جموں ، منیجنگ ڈائریکٹر ایس آئی سی او پی ، دیگر محکموں اور کارپوریشن کے سینئر اَفسران بھی موجود تھے۔