مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے این سی سی کیمپ نگروٹہ کا دورہ کیا

نگروٹہ//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے جموںوکشمیر اور لداخ کے نیشنل کیڈٹ کراپس ( این سی سی ) ڈائریکٹوریٹ کا دورہ کیا اور نئی دہلی میں آئندہ این سی سی یوم جمہوریہ کیمپ ( آر ڈی سی )۔2023 کے لئے منتخب کیڈٹس سے اِستفساری گفتگو کی۔دورے کے دوران ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل این سی سی میجر جنرل تیجندر کمار نے مشیر موصوف کا اِستقبال کیا۔اِس موقعہ پر کیڈٹس کی طرف سے مشیر موصوف کو شاندار گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا ۔اُنہوں نے کیڈٹس کی جانب سے پیش کئے گئے ثقافتی پروگرام کا بھی مشاہدہ کیا۔مشیر راجیور ائے بھٹناگر نے کیڈٹس سے اَپنے خطاب میں کیڈٹس کی جسمانی اور ذہنی فٹنس کے اعلیٰ معیار اور ان کی تمام روزمرہ کی سرگرمیوں میں جوش اور لگن کی تعریف کی۔مشیر موصوف نے خطے کے زائد اَز 25,000نوجوانوں کی تشکیل میں ڈائریکٹوریٹ کے این سی سی یونٹس کے شاندار کردار کو تسلیم کیا اور ان کی سراہنا کی۔اُنہوں نے کیڈٹس کو مشورہ دیا کہ وہ اَپنی تربیت اور سرگرمیوں کے لئے پُر عزم رہیں اور جموںوکشمیر کے نوجوانوں کے لئے رول ماڈل بن کر اُبھریں۔اِس موقعہ پر اَپنے خیالا ت کا اِظہار کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل این سی سی نے مختلف ترقیاتی سرگرمیوں اور حکومت کے دیگر اَقدامات میں این سی سی کے کردار پر روشنی ڈالی۔مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے کیڈٹس کے ساتھ بات چیت کے دوران اُنہیں یوم جمہوریہ کیمپ اور ان کی مستقبل کی کوششوں کے لئے نیک خواہشات کا اِظہا رکیا۔