مشیر بصیر خان نے ضلع راجوری کے وِی سب سٹیشن کا اِی۔اِفتتاح اور وقف کیا

سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے سول سیکرٹریٹ سے ضلع راجوری کے نونیال نوشہرہ میں نئے 6.3 ایم وِی اے ،33/11کے وِی سب سٹیشن کا اِی ۔اِفتتاح کیا۔اِنٹگریٹیڈ پاور ڈیولپمنٹ سکیم ( آئی پی ڈی ایس) کے تحت مکمل ہونے والی بجلی کی تقسیم کا منصوبہ 2.89کروڑ روپے کی لاگت سے شروع ہوا اور اس سے تقریباً1000سے 1200 نفوس اور تجارتی صارفین کو فائدہ پہنچے گا۔مشیر موصوف سب سٹیشن کو عوام کے لئے وقف کرتے ہوئے کہا کہ ضلع راجوری کی عام طور پر بجلی کی بڑھتی ہوئی مانگ کی وجہ سے ، قابل اعتماد اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ایک اِضافی 33/11 کے وِی سٹیشن کی ضرورت تھی۔اُنہوں نے کہا کہ نونیال سٹیشن کے کام سے لوگوں کی زیر اِلتوأ مانگ کو پورا کیا گیا ہے اور اس سے ضلع میں بجلی کی ترسیل اور تقسیم کو بہتر بنانے میں بڑی مدد ملے گی۔مشیر بصیر خان نے تمام اَفسران کو پروجیکٹ کی تکمیل میں اَپنی کوششوں کے لئے مبارک باد دیتے ہوئے زور دیا کہ جموںوکشمیر کے لوگوں کو چوبیس گھنٹے بجلی فراہم کرنے کے لئے پُر عزم کوششیں کی جارہی ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت پاور سیکٹر میں خود کفالت کے بڑے ہدف کو حاصل کرنے کے لئے کوشاں ہے اور صارفین کو قابل اعتماد بجلی کی فراہمی کے ہدف کے حصول کے لئے مشترکہ کوششیں کرنے پر زوردیا۔لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے مزید کہا کہ راجوری میں مختلف سکیموں کے تحت بہت سے کام کئے جارہے ہیں جو کہ بہت زیادہ عوامی اہمیت کے حامل ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ جموں صوبہ میں 6 بجلی منصوبے جو تکمیل کے مختلف مراحل میں ہیں ۔اِمسال نومبر کے آخیر تک مکمل ہوجائیں گے اور لوگوں کی بجلی ضروریات کو پورا کرنے میں مزید حوصلہ افزائی کریں گے۔اُنہوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر نے ہر پروجیکٹ کے لئے ٹائم لائین مقررکی ہے جن پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔اُنہوں نے عمل آوری ایجنسیوں پر زوردیا کہ وہ اَپنی کوششیں سرعت سے جاری رکھیں تاکہ تمام ٹائم لائنز پر سختی سے عمل کیا جائے ۔