محنت کشوں کاعالمی دن ،EJCCاور فوڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن جموں وکشمیرکی مشترکہ تقریب

مرکزی پاور سیکرٹری نے آر ڈی ایس ایس مانیٹرنگ کمیٹی کی 16 ویں میٹنگ کی صدارت کی

نئی دہلی//جلی کے مرکزی سیکرٹری آلوک کمار نے اصلاح شدہ ڈسٹری بیوشن سیکٹر اسکیم ( آر ڈی ایس ایس ) کی مانیٹرنگ کمیٹی کی 16 ویں میٹنگ کی صدارت کی ۔ وائینٹ سیکرٹری ( یو ٹی ) ، وزارت داخلہ ، چئیر پرسن سی ای اے ، پرنسپل ایڈوائیزر اینرجی نیتی آیوگ ، مرکزی حکومت کی طرف سے سی ایم ڈی ایس کے آر ای سی /پی ایف سی /پی جی سی آئی ایل اور پی ڈی ڈی کے پرنسپل سیکرٹری ایچ راجیش پرساد ، منیجنگ ڈائریکٹر کے پی ڈی سی ایل یاسین ایم چودھری کے علاوہ جے پی ڈی سی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر شیو اننت طائل نے جے اینڈ کے یو ٹی سے میٹنگ میں شرکت کی ۔ مرکزی سیکرٹری نے آر ڈی ایس ایس کی نمایاں خصوصیات پر تفصیلی جائیزہ لیا اور بحث کی اور کے پی ڈی سی ایل کے ذریعہ آر ڈی ایس ایس اسکیم کے نفاذ پر پیش رفت سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے 2024-25 تک اے ٹی اینڈ سی نقصانات کو 12 سے 15 فیصد تک کم کرنے اور 2024-25 تک اے سی ایس ۔ اے آر آر کے فرق کو صفر تک کم کرنے کیلئے ایکشن پلان پر تبادلہ خیال کیا اور جائیزہ لیا ۔ مرکزی سیکرٹری کو کے پی ڈی سی ایل کی آر ڈی ایس ایس اسکیم کے تحت سمارٹ میٹرنگ پروجیکٹس اور نقصان میں کمی کی اسکیموں یعنی ایل ٹی اے بی کیبلنگ کے بارے میں بتایا گیا ۔ انہوں نے نقصان میں کمی کیلئے ڈسٹری بیوشن انفراسٹرکچر ورکس کے تحت 13 ٹینڈٖر پیکجوں پر بھی تبادلہ خیال کیا اور اس کی تفصیلی پیش رفت سے آگاہ کیا ۔ یٹنگ کے دوران سمارٹ میٹرنگ پروجیکٹ کو بھی زیر بحث لایا گیا اور مرکزی سیکرٹری پاور نے کے پی ڈی سی ایل کے حکام کو ہدایت دی کہ وہ دی گئی ڈیڈ لائن سے پہلے پروجیکٹ کو مکمل کریں ۔ رکزی سیکرٹری نے کے پی ڈی سی ایل کے بنیادی کام کی تعریف کی جس کے نتیجے میں کشمیر پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمٹیڈ کے اے ٹی اینڈ سی نقصانات میں کمی آئی ہے ۔ انہوں نے حکام کو ہدایت دی کہ وہ پی آئی اے میں تعیناتی کو تیز کریں تا کہ باقی ماندہ منصوبوں کو جلد از جلد شروع کیا جا سکے ۔ کارپوریشن نے مرکزی سیکرٹری کو یقین دلایا کہ وہ 2024-25 کے آخر تک اے ٹی اینڈ سی کے نقصانات کو تقریباً 15 فیصد تک کم کرنے کیلئے اسی جوش اور لگن کے ساتھ اپنی کوششیں جاری رکھیں گے ۔