مرکزی وزیر زراعت کی قیادت میں وَفد نے اِنڈین اِنٹرنیشنل ٹریڈ زعفران سپائس پارک کا دورہ کیا

مرکزی وزیر زراعت کی قیادت میں وَفد نے اِنڈین اِنٹرنیشنل ٹریڈ زعفران سپائس پارک کا دورہ کیا

سری نگر/ /مرکزی وزیر زراعت و بہبودِ کساناں نریند ر سنگھ تومر کے ساتھ وزیر مملکت زراعت اور بہبود کساناں کیلاش چودھری اور وزیر مملکت زراعت سشری شوبھا کرندلاجے نے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔اُنہوں نے اِنڈین اِنٹرنیشنل ٹریڈ زعفران سپائس پارک پانپور کا دورہ کیا اور وہاں پروسسنگ یونٹ کے مختلف شعبوں کا معائینہ کیا۔اُنہوںنے پار ک میں ڈرائنگ ، گریڈنگ ، پیکنگ اور اِی نیلامی مراکز کا بھی معائینہ کیا۔مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ مرکزی حکومت کسانوں کو ہرممکن مدد فراہم کے لئے تیار ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ سپائس پارک کے قیام سے زعفران کی پیداوار سے آمدنی دوگنی ہوگئی ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ مرکز کسانوں کو ہرقسم کی سہولیات اور مدد فراہم کرے گا جس سے ہمارے کسانوں کی زندگی خوشحال ہوگی۔دورانِ پروگرام وزراء کے وَفد نے کسانوں سے بات چیت کی ۔ اِس موقعہ پر کسانوں نے معززین کے سامنے اَپنی شکایات اور مسائل گوش گزار کئے۔ وَفد نے کسانوں کو یقین دِلایا کہ حکومت کسانوں کے جائز مطالبات کو حل کرنے کے لئے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر اُٹھائے گی۔تبادلہ خیال اِستفساری پروگرام میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان ، پرنسپل سیکرٹری زرعی پیداوار نوین کمار چودھری ، ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری ، ناظم زراعت کشمیر محمد اِقبال چودھری اور دیگر اَفسران کے عالوہ اچھی خاصی تعداد میں کسانوں نے بھی شرکت کی۔