ہماری معیشت کا حجم سال 2030 تک یہ بڑھ کر7 ٹریلین امریکی ڈالرسے زیادہ ہو جائے گا/ راجناتھ سنگھ
سرینگر// ملک کی معیشت کا حجم بڑھ کر سال 2027 تک 5ٹریلین امریکی ڈالر سے زیادہ ہوجائے گی کا دعویٰ کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ سال 2047 تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے نظریہ سے متاثر ہو کریہ بجٹ ہندوستان کی تیز رفتار اقتصادی تبدیلی کی جھلک دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس بجٹ میں سماج کے ہر طبقے کیلئے کچھ نہ کچھ ہے جبکہ بنیادی ڈھانچے، تعمیرات، مینوفیکچرنگ، اور ہائوسنگ اور ٹیکنالوجی کی ترقی کیلئے بڑا زور دیا گیا ۔ سی این آئی کے مطابق مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ عبوری مرکزی بجٹ ’’پراعتماد، مضبوط اور خود انحصاری وکست بھارت‘‘ کے نظریہ کا خاکہ پیش کرتا ہے۔ انہوںنے ر زور دے کر کہا کہ انہیں یقین دلایا گیا ہے کہ ہندوستانی معیشت کا حجم بڑھ کر سال 2027 تک 5 ٹریلین امریکی ڈالر سے زیادہ ہوجائے گی۔راجناتھ سنگھ نے نئی دہلی میں نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک عبوری بجٹ ہے۔ لیکن یہ عبوری بجٹ جو انہوں نے پیش کیا ہے وہ بہت حوصلہ افزا ہے اور اس سے آگے کے راستے کی امید بھی بڑھ جاتی ہے اور اس وقت ہندوستان کی معیشت کا حجم. مجھے یقین ہے کہ ہمیں اس بجٹ سے جو بھی اشارے ملے ہیں، ہماری معیشت کا حجم، جو اس وقت سرفہرست پانچ ممالک میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سال2027 تک بڑھ کر 5 ٹریلین امریکی ڈالر سے زیادہ ہوجائے گا۔جبکہ 2030 تک یہ بڑھ کر7 ٹریلین امریکی ڈالرسے زیادہ ہو جائے گا۔2047 کیلئے حکومت کی طرف سے وضع کردہ روڈ میپ کے بارے میں پوچھے جانے پر، انہوں نے کہا’’ہم اس ہدف تک پہنچ جائیں گے۔ ہمیں مکمل اعتماد ہے۔ انہوںنے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا ’’سال 2047 تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے نظریہ سے متاثر ہو کر، یہ بجٹ ہندوستان کی تیز رفتار اقتصادی تبدیلی کی جھلک دیتا ہے‘‘۔ اس بجٹ میں سماج کے ہر طبقے کیلئے کچھ نہ کچھ ہے۔ اس بجٹ میں بنیادی ڈھانچے، تعمیرات، مینوفیکچرنگ، اور ہائوسنگ اور ٹیکنالوجی کی ترقی کیلئے بڑا زور دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا’’کووڈ وبائی مرض کے دوران، جب دنیا لڑکھڑا رہی تھی، ہندوستان امید کی کرن بن کر ابھرا۔ یہ بجٹ مکمل طور پر وزیر اعظم کے پنچامرت اہداف کے ساتھ ہم آہنگ ہے اور یہ اگلے پانچ سالوں کی بے مثال ترقی کی راہ بھی ہموار کرتا ہے‘‘۔










