محنت کشوں کاعالمی دن ،EJCCاور فوڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن جموں وکشمیرکی مشترکہ تقریب

محکمہ فوڈ سول سپلائیز اور کنزومرافیرس کی انفورسمنٹ ونگ کی جانب سے سرینگر میں مارکیٹ چیکنگ

مہم مستقبل میں بھی جاری رہے گی ،اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائیگا : اسسٹنٹ ڈائریکٹر

سرینگر //محکمہ فوڈ سول سپلائیز اور کنزومرافیرس کی انفورسمنٹ ونگ نے سرینگر کے کئی علاقوں میں مارکیٹ چیکنگ عمل میںلاتے ہوئے 24گوشت کی دکانوں کو سیل کر دیا جبکہ 23ہزار روپے بطور جرمانہ وصول کی گیا ۔ ادھر ماہ دسمبر میں محکمہ کی ٹیم نے سرینگر کے مختلف علاقوں میں مارکیٹ چیکنگ کے دوران قوانین کی خلاف ورزی کے پاداش میں 936200 روپے جرمانہ وصول کرنے کے علاوہ 260 اداروں کو سیل کیا گیا ۔ سی این آئی کے مطابق محکمہ فوڈ سپلائیز کی انفورسمنٹ ونگ نے سرینگر شہر کے مختلف علاقوں میں مارکیٹ چیکنگ عمل میں لائی جس دوران دو دنوں میں سرینگر کے مختلف علاقوں میں مارکیٹ چیکنگ عمل میںلائی گئی ۔ مارکیٹ چیکنگ کے دوران دکانوں کا معائینہ کیا گیا اور ریٹ لسٹ اور دیگر چیزوں کے بارے میں جانکاری حاصل کر لی گئی ۔ مارکیٹ چیکنگ کے دوران 141 کاروباری اداروں کا معائنہ کیا گیا اور 23ہزار روپے جرمانہ وصول کیا گیا ۔ اسی دوران مختلف ٹیموں نے چیکنگ کے دوران خلاف ورزی پر 16 غلط دکانداروں سے 23000 جرمانہ وصول کیا گیا۔ اس کے علاوہ 24 گوشت کی دکانیں بھی سیل کی گئی ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ماہ دسمبر کے دوران 5000 روپے ای سی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 1961 غلطی کرنے والے تاجروں سے 936200 جرمانہ وصول کیا گیا۔ اس کے علاوہ 260 اداروں کو بھی سیل کیا گیا ہے۔محکمہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر مشتاق احمد وانی نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سرینگر کے علاقوںمیںمارکیٹ چیکنگ تیز کر دی گئی ہے اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والو ں کو بخشا نہیں جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ سرینگر میں مہم شروع کر دی گئی ہے اور غلطی کرنے والے کو مستقبل میں محتاط رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔ یہ مہم مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ جاری رہے گی اور جو بھی اصولوں کی خلاف ورزی کرتا ہوا پایا گیا اسے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔