The Health Department has ordered all diagnostic centres, laboratories, single doctor clinics to be registered under the Clinical Establishment Act.

محکمہ صحت نے تمام تشخیصی مراکز، لیبارٹریز ، سنگل ڈاکٹر کلینکس کو کلینیکل اسٹیبلشمنٹ ایکٹ کے تحت رجسٹر کرنے کا حکم دیا

سری نگر//جموں و کشمیر کے یو ٹی میں تشخیصی مراکز ، لیبارٹریوں ، سنگل ڈاکٹر کلینک کے کام کو ہموار کرنے کیلئے محکمہ صحت اور طبی تعلیم ( ایچ اینڈ ایم ای ) نے ان اداروں کو کلینکل اسٹیبلشمنٹ ایکٹ اور ہیلتھ فیسیلٹی رجسٹری( ایچ ایف آر) کے تحت رجسٹر کرنے کا حکم دیا ہے ۔ یہ قدم نجی شعبے کے شراکت داروں کے ذریعے صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کی فراہمی میں شفافیت لانے کیلئے شروع کیا گیا ہے ۔ یہ قدم عام لوگوں کو آیوشمان بھارت ڈیجٹل مشن کے ایچ ایف آر پر نقشہ بنا کر تصدیق شدہ نجی صحت کی سہولیات تک رسائی کے قابل بنائے گا ۔ اس کے ساتھ ہی ہیلتھ کیئر فیسلٹی ورکرون اور عملے کو بھی ایچ آر ایف کے تحت رجسٹر کرے گی تاکہ نجی شعبے میں کام کر رہے ہیلتھ وررکروں کی تصدیق ہوسکے۔آیوشمان بھارت ڈیجٹل ہیلتھ ایکو سسٹم کو جموں و کشمیر کی حکومت نے جولائی 2022 میں نافذ کیا ہے اور صد فیصد سرکاری صحت کی سہولیات کی تصدیق اور ایچ ایف آر پورٹل پر رجسٹرڈ کیا گیا ہے ۔ 82 فیصد سرکاری ڈاکٹر ایچ آر ایف پر رجسٹرڈ ہیں اور 78 لاکھ اے بی ایچ اے ( آیوشمان بھارت ہیلتھ اکاؤنٹ) آئی ڈیز بنائے گئے ہیں ۔ اے بی ۔ پی ایم جے اے وائی کے تحت صد فیصد ایمپینلڈ ہسپتالوں کی بھی اے بی ڈی ایم ڈیجٹل پورٹل پر تصدیق اور رجسٹریشن کی گئی ہے ۔ سکین اینڈ شئیر کیولیس او پی ڈی ٹوکن سسٹم نے 12 لاکھ سے زیادہ ٹوکن بنائے ہیں جس سے ان مریضوں کو بڑا ریلیف ملا ہے جو ہسپتالوں کے باہر قطاروں میں کھڑے رہتے تھے۔