جموںوکشمیر کوآپریٹیو سیکٹر کو مضبوط بنانے کیلئے اہم مفاہمتی ناموں پر دستخط
جموں//محکمہ اِمدادِ باہمی نےکنونشن سینٹر میں ’’سہکار سے سمردھی‘(تعاون سے خوشحالی) کے اصل مفہوم کو اُجاگر کرنے کے لئے شراکت داروں کی ایک روزہ تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب میں کمشنر سیکرٹری محکمہ اِمدادِ باہمی ببیلا رکوال بطورِمہمان خصوصی موجود تھیں۔اِس موقعہ پررجسٹرار کوآپریٹیو سوسائٹیز جموں و کشمیر محمد شفیق چک، ایڈیشنل رجسٹرار کوآپریٹیو سوسائٹیز جموںبال کرشن، جوائنٹ رجسٹرارز جموں ڈویژن نبارڈ ، آئی آئی آئی ایم، این سی ڈِی سی اورمتعلقہ محکموں کے اَفسران، یو این آے ٹی آئی، ایگری الائیڈ اینڈ مارکیٹنگ ملٹی سٹیٹ کوآپریٹیو سوسائٹی لمیٹڈ کی ایم ڈِی اور چیئرپرسن بھی موجود تھے۔اِس تقریب میں نیشنل کوآپریٹیو آرگنکس لمیٹڈ (این سی او ایل)، بھارتیہ بیج سہکاری سمیتی لمیٹڈ (بی بی ایس ایس ایل) اور نیشنل کوآپریٹیو ایکسپورٹ لمیٹڈ (این سی اِی ایل) جیسی تین ممتاز ملٹی سٹیٹ کوآپریٹیو سوسائٹیوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ ایم ڈِی ایگرو الائیڈ اینڈ مارکیٹنگ ملٹی اسٹیٹ کوآپریٹو سوسائٹی لمیٹڈ نے بھی مختلف ایجنسیوں کے ساتھ اہم مفاہمت ناموں پر دستخط کے لئے شمولیت اختیار کی۔ یہ اقدام مرکزی حکومت کے ایک مضبوط تعاوناتی نظام کے وژن کی تکمیل کی طرف ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔کمشنر سیکرٹری نے اپنے کلیدی خطاب میں کہا کہ ان مفاہمتی ناموںپر کامیاب دستخط ہمارے اجتماعی ارادے کا عملی مظہر ہیں۔ اُنہوں نے مختصر وقت میں اعلیٰ سطحی فیڈریشنوںکے قیام کے لئے محکمہ اِمدادِ باہمی کی کاوشوں کو سراہا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ فیڈریشنز، تینوں ملٹی سٹیٹ کوآپریٹیوز کے ساتھ مل کر کاروباری مواقع کو بڑھانے، ویلیو چین کو مضبوط بنانے اور کسانوں کو نچلی سطح پر فوائد پہنچانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔اِس سے قبل کمشنر سیکرٹری نییف پی اوز، پی اے سی ایس، یو این اے ٹی آئی، کوآپریٹیوزکی طرف سے لگائے گئے سٹالوں کا بھی دورہ کیا اور اُنہوں نے پروگرام کے دوران نمائش میں رکھی گئی مصنوعات کے بارے میں دریافت کیا۔بعد میں کمشنر سیکرٹری نے نوجوان کامیاب اَفراد میں اسناد تقسیم کیں اورر این سی ای ایل، این سی او ایل، بی بی ایس ایس ایل اور ایف آئی سی سی آئی کے نمائندوں کو مومنٹوز پیش کیں۔










