transfers

محکمہ اطلاعات میں بڑے پیمانے پر انتظامی رد و بدل

گلشن آراء اسسٹنٹ ڈائریکر اشتہارات،لیاقت علی ضلع انفارمیشن افسر بڈگام تعینات

سرینگر//جموں و کشمیر حکومت نے محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ (ڈی آئی پی آر) میں بڑے پیمانے پر انتظامی رد و بدل کرتے ہوئے 17 افسران کے تبادلوں اور نئی تعیناتیوں کے احکامات جاری کیے ہیں۔ سرکاری حکم نامے کے مطابق تمام تبادلے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔جاری کردہ احکامات کے مطابق شوکت حسین گنائی کو ضلع اطلاعاتی افسر شوپیان سے ضلع اطلاعاتی افسر کولگام، ارم عزیز کو بڈگام سے نظامت اطلاعات و تعلقات عامہ میں انفارمیشن آفیسر، جبکہ راجندر کمار ڈنگرا کو ضلع اطلاعاتی افسر کٹھوعہ سے کلچرل آفیسر جموں تعینات کیا گیا ہے۔یو این ایس کے مطابق اسی طرح ابھمنیو سنگھ کی خدمات ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز (کے بی آئی)، نئی دہلی کے سپرد کی گئی ہیں، جبکہ عادل منظور وانی کو بانڈی پورہ سے کپواڑہ کا ضلع اطلاعاتی افسر مقرر کیا گیا ہے۔ترقی پانے والے کئی افسران کو بھی نئی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ راجندر پال سنگھ، گلشن سمبریا اور مجیب احمد گنائی کو ایڈیٹر، گلشن آراء کو اسسٹنٹ ڈائریکر اطلاعات (اشتہارات) کا چارج، شبیر احمد بٹ کو فیلڈ پبلسٹی آفیسر کشمیر، گرپریت سنگھ کو ضلع اطلاعاتی افسر کٹھوعہ، لیاقت علی میر کو ضلع اطلاعاتی افسر بڈگام، محمد اویس گْرکو کو ضلع اطلاعاتی افسر بانڈی پورہ، نتیہ پال سنگھ کو ضلع اطلاعاتی افسر رام بن، پرویز احمد لون کو انفارمیشن آفیسر (یوتھ) کشمیر، سجاد احمد شاہ کو ضلع اطلاعاتی افسر شوپیان اور ہردیپ سنگھ چودھری کو ضلع اطلاعاتی افسر پونچھ تعینات کیا گیا ہے۔ انہیں ضلع اطلاعاتی افسر راجوری کا اضافی چارج بھی سونپا گیا ہے۔حکومت نے اپنے حکم نامے میں واضح کیا ہے کہ گلشن آراء کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا اضافی چارج دینے سے انہیں پے لیول 8 میں موجود دیگر سینئر افسران پر ترقی کا کوئی ترجیحی حق حاصل نہیں ہوگا۔یو این ایس کے مطابق حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام متعلقہ افسران کو ان کی موجودہ تعیناتیوں سے فوری طور پر فارغ تصور کیا جائے گا اور وہ نئی جائے تعیناتی پر بلا تاخیر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔