متعدد اراکینِ اسمبلی نے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات کی اور عوامی مسائل اُجاگر کئے

سری نگر//متعدد اراکینِ اسمبلی جن میں رُکن اسمبلی پانپور جسٹس (ر) حسنین مسعودی، ممبر قانون ساز اسمبلی کرناہ جاوید احمد مرچال اور ممبر اسمبلی راجوری افتخار احمد شامل تھے، نے آج’ رابطہ ‘ عوامی رسائی آفس میں وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات کی۔ اَرکانِ قانون ساز نے وزیر اعلیٰ کو اپنی اپنی حلقوں میں جاری ترقیاتی مسائل اور حالیہ سیلاب کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔میٹنگ میں اَرکان مختلف مسائل اُٹھائے جن میںبنیادی شہری سہولیات کی بہتری،سڑکوں کی حالت اور رابطہ سڑکوں کی تعمیر،صحت سہولیات میں بہتری،سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی اور ترقیاتی منصوبوں کو تیز رفتاری سے مکمل کرنا شامل ہیں۔انہوں نے زور دیا کہ دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے تاکہ عوام کی زِندگی کے معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔اراکینِ اسمبلی نے وزیر اعلیٰ کو حالیہ سیلاب سے فصلوں اور گھروں کو پہنچنے والے نقصانات سے بھی آگاہ کیا اور حکومت کی طرف سے فوری بحالی اور اِمدادی اقدامات کی سراہنا کی۔وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اراکینِ اسمبلی کی طرف سے اْٹھائے گئے مسائل کو بغور سُناا اور یقین دِلایا کہ حکومت ترقیاتی ضروریات اور آفاتِ سماوی سے پیدا ہونے والے چیلنجوںسے نمٹنے کے لئے پوری طرح پُرعزم ہے۔ ہم ترقیاتی منصوبوں کو تیز کرنے اور مستقبل میں سیلاب کے خطرات کو کم کرنے کے لئے فعال اقدامات اپنانے کے لئے پُر عزم ہے۔وزیر اعلیٰ نے اراکینِ اسمبلی پر زور دیا کہ وہ اپنی اپنی حلقوں کی ہمہ جہت ترقی کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر کی مجموعی ترقی کے لئے متحد ہو کر کام کریں۔