انسدادِ دہشت گردی اور خصوصی تربیتی ماڈیولز کا جائزہ، اپ گریڈیشن کی تجاویز پیش
سرینگر//وی او آئی//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کو جموں کے سنجوان میں واقع جموں و کشمیر پولیس کمانڈو ٹریننگ سنٹر (CTC) کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف خصوصی تربیتی ماڈیولز اور کورسز کے دوران ہونے والی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ لیفٹیننٹ گورنر کو تربیت یافتہ اہلکاروں کی ا?پریشنل تیاری، انسدادِ دہشت گردی اور ٹیکٹیکل تربیت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے زیر تربیت پولیس اہلکاروں سے بھی ملاقات کی اور ان کے حوصلے بلند کیے۔ ایس ایس پی ٹریننگ و اسپیشل ا?پریشنز نے تربیت کے مختلف پہلوو?ں پر پریزنٹیشن دی اور سنٹر کی اپ گریڈیشن و انفراسٹرکچر توسیع کی تجاویز پیش کیں۔ اس موقع پر لیفٹیننٹ گورنر کے ہمراہ اعلیٰ حکام بھی موجود تھے، جن میں- نالِن پربھات، ڈائریکٹر جنرل پولیس – ایس جے ایم گلانی، اسپیشل ڈی جی (کوارڈی نیشن)، پی ایچ کیو – چندرکر بھارتی، پرنسپل سیکریٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ – ایم کے سنہا، اے ڈی جی پی ہیڈکوارٹرز و ڈائریکٹر ایس ایس جی بھیم سین توتی، ا?ئی جی پی جموں رامیش کمار، ڈویڑنل کمشنر جموں لیفٹیننٹ گورنر کے اس دورے کو پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے اور تربیتی ڈھانچے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی سمت ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔










