لیفٹیننٹ گورنر نے صوبہ کشمیرکے ڈی ڈی سی چیئرپرسنوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا

سری نگر// لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے سول سیکرٹریٹ میں صوبہ کشمیر کے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسلوں کے چیئرپرسنوںکے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔دورانِ تبادلہ خیال لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے اَپنے حلقوں میں عوامی اہمیت کے دیگر مسائل کے علاوہ ترقیاتی منصوبوں کی رفتار اور ان پر عمل آوری کے بارے میں رائے طلب کی۔اُنہوں نے کہا کہ صوبہ جموں کے ڈی ڈی سی کے ساتھ اِسی طرح کی بات چیت جلد منعقد کی جائے گی۔اِس موقعہ پر اِپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر حکومت پنچایتی اِداروں کو حقیقی معنوں میں زیادہ بااِختیار اور متحرک بنانے کے لئے پُر عز م ہے ۔ اُنہوں نے کہاکہ مختلف سکیموں اور منصوبوں کی عمل آوری میں پی آر آئیز کی فعال شرکت کو اِدارہ جاتی بنانے کا مربوط نقطہ نظر یوٹی کے مجموعی ترقیاتی ایجنڈے کا کلیدی محرک ہوگا۔ اُنہوں نے کہا کہ پنچایتی راج نظام کے تین درجے پالیسیوں اور ان کی عمل آوری کے درمیان ایک پُل ہے اور اِنتظامیہ جمہوری نظام کی بنیادی سطح کو مضبوط بنانے کے لئے ٹھوس کوششیں کر رہی ہے ۔لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر میں پنچایتی راج نظام کو شراکت داری کی بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ فنڈس اور اَفسران عوامی نمائندوں کو نچلی سطح کی ترقی کے لئے دستیاب کرائے گئے ہیں۔اُنہوںنے مزیدکہا کہ ترقیاتی عمل میں جن بھاگیداری کے رول کو مد نظر رکھتے ہوئے پی آر آئی کو مستقبل میں مزید مضبوط کیا جائے گا۔لیفٹیننٹ گورنر نے ڈی ڈی سی کو ہر سطح پر اِنتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے کہا اور عوام اور ان کے منتخب نمائندوں کی خواہشات کو پورا کرنے کے لئے حکومت کے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔اُنہوںنے کہا کہ یوٹی حکومت پانچ اَصولوں پر کامیابی سے کام کر رہی ہے۔ جس میں حکمرانی میں شفافیت، زمینی سطح پر جمہوریت کو بااِختیار بنانا، عوامی فلاح و بہبود ، تیز رفتار ترقی ، روزگار کے مواقع پید ا کرنا شامل ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے اَپنے اَضلاع کی ترقی کے لئے ڈی ڈی سی چیئرپرسن کے کردار اور ذمہ داریوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ جموںوکشمیر کے لوگ ڈی ڈی سی چیئرپرسن سے ان کی ترقی کی خواہشات اور ضروریات کو پورا کرنے میں توقع رکھتے ہیں اور تاریخی ڈسٹرکٹ کیپکس بجٹ 2021-22 کی تشکیل ضلع ترقیاتی کونسلوں کی فعال شرکت اِس سمت میں ایک قدم آگے ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے ڈی ڈی سی چیئرپرسن کے کام کاج کو سراہا اور کہا کہ ان کا بھرپور تجربہ اور علم جموں و کشمیر کے عوام کی مجموعی ترقی اور فلاح و بہبود میں حکومت کی کوششوں کی تکمیل کرے گا۔دورانِ تبادلہ خیال ڈی ڈی سی چیئر پرسنوں نے لیفٹیننٹ گورنر کو ان کے ضلع سے متعلقہ مسائل کے بارے میں ترقی اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق آگاہ کیا۔جل جیون مشن کے تحت دُور دراز علاقوں میں رہنے والوںلوگوں کے ہر گھر کو پانی کی فراہمی کے مسئلے کے بارے میںلیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ متعلقہ سیکرٹری کو مخصوص نگرانی کے لئے ٹیم تشکیل دینے کے لئے پہلے ہی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ اُنہوں نے بھاری برف باری کی وجہ سے گریز ریجن میں بجلی کی بندش کے بارے میں آگاہ کئے جانے پر کہا کہ یو ٹی انتظامیہ پاور گرڈ کارپوریشن آف انڈیا کے ساتھ زیر زمین کیبلنگ منصوبے پر کام کر رہی ہے تاکہ بھاری برف باری کے موسم میں بھی گریز کو بجلی فراہم کی جا سکے اور اِس پروجیکٹ کا ڈی پی آر اِس مہینے مکمل کیا جائے گا۔لیفٹیننٹ گورنر نے یوٹی میں پی ایم جی ایس وائی کے تحت سڑکوں کو میکڈامائزیشن کی کامیابیوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ یوٹی اِنتظامیہ نے کئی سالوں سے زیر اِلتوأ مختلف کاموں کو مکمل کیا ہے ۔ اس سال محکمہ کا مقصد 6000 کلومیٹر سڑک مسافت کو سپاٹ ہولز سے مبرا کرنا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جلد ہی بقیہ دیہات جو سڑک کے مناسب رابطے کے بغیر رہ گئے ہیں اگلے دوبرسوں میں منسلک ہو جائیں گے۔لیفٹیننٹ نے کچھ اضلاع میں لائن ڈیپارٹمنٹوںکے دفاتر میں عملے کی کمی کے بارے میں مطلع کئے جانے پر کہا کہ افسران کی کمی کا سامنا کرنے والے محکموں کو مضبوط بنانے کے لئے ریشنلائزیشن کی جائے گی۔لیفٹیننٹ گورنر نے مختلف سکیموں اور پروگراموں کے بارے میں بھی بات کی۔اُنہوں نے متعلقہ افسران کو ڈی ڈی سی آفس کو اپ گریڈ/نئی گاڑیاں فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے ڈی ڈی سی چیئرپرسن کو کہاکہ انہیں ہر ضلع میں رہائش اور دفتری سہولیات کی فراہمی کے لئے ڈی پی آر مرتب کیا گیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ڈی ڈی سی چیئرپرسن ملک کے دیگر علاقوں کا دورہ کر یں گے تاکہ ملک کی دیگر ریاستوں / یوٹیوں میں پنچایتی راج سسٹم کے کام کی پہلے سے تشخیص کی جاسکے جس سے ان کی ترغیب اور علم میں اضافہ ہوگا۔اِس موقعہ پر ڈی ڈی سی چیئرپرسن ، لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، پرنسپل سیکرٹری داخلہ شالین کابرا، پرنسپل سیکرٹری دیہی ترقی و پنچایتی راج بپل پاٹھک ، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار ، صوبائی کمشنر کشمیر پانڈورانگ کے پولے ، آئی جی پی کشمیر وِجے کمار اور دیگر اعلیٰ اَفسران بھی موجود تھے۔