سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے آج لوک بھون میں جموں و کشمیر پولیس کے شہید ہیڈ کانسٹیبل عاشق حُسین قریشی کے بیٹے ابصار عاشق قریشی کو تقرری نامہ سونپا۔ اِس موقعہ پر شہید کے اہلِ خانہ بھی موجود تھے۔لیفٹیننٹ گورنر نے 22 ؍جولائی 2026 ء کو ضلع اننت ناگ میں دہشت گردانہ حملے کے دوران فرض کی ادائیگی کرتے ہوئے عظیم قربانی پیش کرنے والے شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور اہلِ خانہ کو ہر ممکن تعاون اور مدد کایقین دِلایا۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے گزشتہ ہفتے لالپورہ بیروہ بڈگام میں شہید ہیڈ کانسٹیبل کے اہلِ خانہ سے ملاقات بھی کی تھی۔










