لیفٹیننٹ گورنر نے سابق وزیر اعظم اَٹل بہاری واجپائی کو ان کی یوم پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا

جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے سابق وزیر اعظم اَٹل بہاری واجپائی کو ان کی یوم پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا ہے جسے ’’ بہتر حکمرانی دِن‘‘ کے طور پر منایا جاتا ہے۔اَپنے ایک پیغام میں لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’ اَٹل جی نے ایک مدبر اور قابل منتظم کے طور پر قوم کو سب سے پہلے رکھا۔ چھ دہائیوں کے زیادہ عرصے سے ہندوستانی سیاست میں ان کی واضح موجودگی نے ہندوستان کے مستقبل کو تشکیل دیا اور ہندوستان کا عالمی وقار بلند کیا۔‘‘لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’ اَٹل جی عوام میں بہتر حکمرانی اور لوگوں کو مساوی مواقع پر یقین رکھتے تھے۔ اُنہوں نے معاشی اور سماجی اِنصاف کو لوگوں تک پوری طرح سے یقینی بنایا اور وہ نظام میں شراکت دار بنے۔اُن کی قیادت میں ہندوستان معاشی اور سماجی طور پر مضبوط ہوا۔اِس دِن آئیے ، ہم ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے خواب کی تعبیر کے لئے کام کرنے کے اَپنے عہدکی تصدیق کریں۔‘‘