لیفٹیننٹ گورنر نے ایس ایم وِی ڈِی نارائنا سپر سپیشلٹی ہسپتال کٹرہ کا دورہ کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے ایس ایم وِی ڈِی نارائنا سپر سپیشلٹی ہسپتال کٹرہ کا دورہ کیا

ماتا ویشنو دیوی شرائین میں لینڈ سلائیڈنگ میں زخمی ہوئے عقیدت مندوں کی خیریت و عافیت دریافیت کی

کٹرہ//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے ماتا ویشنو دیوی شرائین کے اردھکوار ی علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ کے المناک حادثے میں زخمی ہوئے عقیدت مندوںملاقات کی جو اس وقت شری ماتا ویشنو دیوی نارائنا سپر سپیشلٹی ہسپتال کٹراہ میں زیر علاج ہیں اور اُن کی خیریت و عافیت دریافت کی۔سینئر ڈاکٹروں کی ٹیم نے لیفٹیننٹ گورنر کو زخمیوں کی صحت کی صورتحال اور جاری علاج کے بارے میں آگاہ کیا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے ڈاکٹروں اور ہسپتال اِنتظامیہ کو ہدایت دی کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے بہترین ممکنہ علاج یقینی بنایا جائے۔ بتایا گیاکہ اس وقت 13 اَفراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کی حالت بہتر ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے ایمرجنسی ریسپانڈرز، ماتا ویشنودیوی شرائین بورڈ کے ملازمین اور شہریوں کے بروقت اور بہادرانہ اقدامات پر شکریہ ادا کیا جنہوں نے کئی جانیں بچائیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا،’’ گزشتہ روز یاترا کو خراب موسم کی وجہ سے ہ کو کل خراب معطل کر دیا گیا تھا۔ بادل پھٹنے کے باعث اردھکواری میں عقیدتمند پھنس گئے۔ یہ ایک دل دہلا دینے والا آفت سماوی تھی جس میں ہم نے قیمتی جانیں کھو دی ہیں۔ ہم متاثرہ کنبوںکو ہر ممکن تعاون فراہم کر رہے ہیں۔‘‘اُنہوںنے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لئے ایکس گریشیا مالی امداد کا اعلان کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ شرائین بورڈ اور اِنتظامیہ متاثرہ کنبوں کو تمام ضروری سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ شرائین بورڈ کی پالیسی کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہوئے فرد کے اہل خانہ کو 5 لاکھ روپے ایکس گریشیا دیا جائے گاجبکہ ایس ڈِی آر ایف کی طرف سے اضافی 4 لاکھ روپے فراہم کئے جائیں گے۔لیفٹیننٹ گورنر نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کو جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں سیلاب کی صورتحال اور جاری ریلیف و ریسکو آپریشنز کے بارے میں بھی جانکاری دی۔اُنہوں نے حکام کو ہدایت دی کہ ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے زیادہ سے زیادہ تیاری اور عملے کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔