جموں / /لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے راج بھون میں شری ماتا ویشنودیوی شرائین بورڈ ( ایس ایم وی ڈی ایس بی ) کی ایک خصوصی میٹنگ کی صدارت کی جس میں یاتریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے کئی اہم فیصلے لئے گئے۔یہ میٹنگ 31؍ دسمبر 2021ء اور یکم جنوری 2022ء کی درمیانی رات کو شری ماتا ویشنودیوی بھون میں پیش آنے والے بھگدڑ کی ایک واقعے کے پس منظر میں طلب کی گئی تھی۔میٹنگ میں جسٹس ( ریٹائرڈ) ڈاکٹر اشوک بھان، میجر جنرل ( ریٹائرڈ) پرمود کوہلی ، شری ماتا ویشنودیوی شرائین بورڈ کے ممبران ایس کے شرما، کے کے شرما ، کے بی کچرواور وِجے دھر، چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایس ایم وِی ڈی ایس بی رمیش کمار نے شرکت کی۔میٹنگ میں چیف سیکرٹری ڈاکٹر اورن کمار مہتا اور لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمارخصوصی مدعو تھے۔ لیفٹیننٹ گورنر جو ایس ایم وِی ڈی ایس بی کے چیئرمین بھی ہیں ،نے بھگدڑ کے واقعہ کے سبب بننے والے عوامل اور شرائین بورڈ کی اِنتظامیہ کی طرف سے اِس کے فوراً بعداُٹھائے گئے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا۔بورڈ نے واقعہ کے بعد شرائین بورڈ ، ضلعی اِنتظامیہ اور پولیس عملہ کی جانب سے فوری بچائو اور زخمیوں کو ککریال میںشرائین بورڈ ہسپتال میں بروقت منتقل کر نے کی قابل ستائش کوششوں کو سراہا۔بورڈ نے کہا کہ اِن کوششوں کے نتیجے میں کئی جانیں بچائی گئیں۔سی اِی او شرائین بورڈ نے بورڈ کو بریفنگ دی کہ35,000 یاتریوں کو 31؍ دسمبر 2021ء اور یکم جنوری 2022ء کویاترا کے لئے آگے بڑھنے کی اِجازت دی گئی ہے جبکہ وَبائی بیماری کو مد نظر رکھتے ہوئے نیشنل گرین ٹریبونل کی ایک دِن میں 50,000 کی حد مقررکی گئی تھی۔بورڈ نے متاثرین کو معاوضے کی رقم جاری کرنے کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے اِس افسوسناک اور المناک واقعے میں اَپنی جانیں گنوانے والے یاتریوں کے لواحقین کوپانچ، پانچ لاکھ روپے کی اِضافی رقم فراہم کرنے کا فیصلہ لیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے پہلے ہی یکم جنوری کو 10لاکھ روپے کے ایکس گریشیا کا اعلان کیا تھا۔بورڈ نے چیف ایگزیکٹیو آفیسر شرائین بورڈ کو ہدایت دی کہ وہ ڈائیورس فرنٹس پر فوری کارروائی کریں جن میں مؤثر ہجوم کا اِنتظام ، بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے ، بذریعہ آن لائن موڈ یاتراکی بُکنگ کو صد فیصد بنانا، پورے ٹریک بالخصوص بھون کے علاقے، بھون میں داخلی اور خارجی راستوں کو الگ کرنے کے منصوبوں پر کام کرنا شامل ہے ۔لیفٹیننٹ گورنر نے ٹیکنالوجی کے مناسب اِستعمال،مؤثر ہجوم اور قطار کے اِنتظام کے لئے آر ایف آئی ڈی ٹریکنگ سسٹم قائم کرنے پر زور دیا۔اُنہوں نے تکنیکی ماہرین کو شامل کرنے اور ہجوم کے انتظام کے بہترین طریقوں کو اپنانے کا مشورہ دیا۔بورڈ نے سی اِی او کو ہدایت دی کہ بھون ائیریا کے ماسٹر پلان کو مرحلہ وار طریقے سے ٹائم لائن کے مطابق جلد اَز جلد لاگو کرنے کے لئے ٹھوس کوششیں کریں، تعمیراتی کام میںتیزی لانے اور یاتریوں کے لئے دُرگا بھون کی جلدتکمیل کا اعادہ بھی کیا۔تمام متوقع چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے ماسٹر پلان کے مرحلہ دوم اور مرحلہ سوم میں مطلوبہ اِصلاحات کرنے کے لئے ہدایات جاری کی گئیں۔بورڈ نے بھون اور کٹرا میں بڑی بھیڑکے لئے مزید رُکنے والے مقامات کی نشاندہی کرنے کے علاوہ قطار کے مؤثر اِنتظام کے لئے سسپنشن برج اور سکائی واک کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔بورڈ نے مطلوبہ بہتری لانے کے لئے مختلف تجاویز پر غور کیا جو مستقبل میں اِس طرح کے حادثات سے محفوظ رکھنے کے لئے کئے جاسکتے ہیں۔بزرگ اور کمزور یاتریوں کے لئے کٹرا سے روپ وے کے اِمکانات تلاش کرنے پر بھی غوروخوض ہوا۔سی اِی او سے کہا گیا ہے کہ وہ ٹوکن / گروپ نمبر سسٹم کو دوبارہ شروع کرنے پر غور کرے جو چھ برس پہلے بند کیا گیا تھا۔بورڈ نے مین بھون، شاپنگ کمپلیکس اور دیگر اہم علاقوں میں فزیکل انفراسٹرکچر اور فائر سیفٹی کے سیفٹی آڈٹ کا جائزہ لینے کے لئے جلد مشق شروع کرنے کی بھی ہدایت دی ۔ شرائین بورڈ کے ممبران ہدایات کے نفاذ اور کئے جانے والے کاموں کی نگرانی کریں گے۔ بھگدڑ میں جاں بحق ہوئے یاتریوں کے احترام میں دو منٹ کی خاموشی اِختیارکی گئی اور ان کے حق میں دعاکی گئی۔










