لیفٹنٹ گورنر نے لوگوں سے آرمڈ فورسز فلیگ ڈے فنڈ میں دل کھول کر حصہ ڈالنے کی اپیل کی

ملک کیلئے جانیں نچھاور کرنے والے شہداء کے خاندانوں کی دیکھ بھال کرنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے ۔ ایل جی

جموں//جموں کشمیر راج بھون نے روائتی مسلح افواج کی پرچم کشائی کیلئے فوج کے سابق فوجیوں اور سینک ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ جموں و کشمیر کے عہدیداروں کی میزبانی کی ۔ مسلح افواج کے پرچم کا دن ہر سال 7 دسمبر کو شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے اور ملک کی سالمیت اور خود مختاری کی حفاظت کرنے والے فوجیوں سے اظہار تشکر کیلئے منایا جاتا ہے ۔ لیفٹنٹ لیفٹنٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے شہیدوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور وردی میں ملبوس مردوں اور خواتین کا شکریہ ادا کیا ، جو ملک کی عزت ، سالمیت اور خود مختاری کی حفاظت کیلئے بہادری اور بے لوث لڑ رہے ہیں ۔ لیفٹنٹ گورنر نے تمام شہریوں سے اپیل کی کہ وہ سابق فوجیوں ، ویر ناریوں اور شہیدوں کے خاندانوں کی فلاح و بہبود اور بحالی کیلئے مسلح افواج کے فلیگ ڈے فنڈ میں دل کھول کر حصہ ڈالیں ۔ لیفٹنٹ گورنر نے کہا ’’ جموں و کشمیر میں مسلح افواج لوگوں کیلئے ایک محفوظ اور محفوظ ماحول پیدا کرنے کیلئے دہشت گردی سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں ۔ یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم شہداء کے خاندانوں کی دیکھ بھال کریں جنہوں نے ملک کیلئے اپنی جانیں قربان کی ہیں ۔ ‘‘ برگیڈئیر گرومیت سنگھ شان ڈائریکٹر سینک ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ جموں و کشمیر نے لفٹینٹ گورنر کی جیکٹ پر مسلح افواج کا جھنڈا لگایا ۔ انہوں نے لفٹینٹ گورنر محکمہ کے اقدامات کے بارے میں بتایا جس میں بیٹی کی شادی کی گرانٹ میں اضافہ ، بیوہ کی دوبارہ شادی کی گرانٹ کا تعارف اور سابق فوجیوں ، ویر ناریوں ، زیر کفالت افراد اور مسلح افواج کے اہلکاروں کیلئے دیگر فلاحی کوششوں کے بارے میں بتایا گیا ۔ اس موقع پر کرنل جے ایس رندھاوا ( ریٹائیرڈ ) ، کرنل بی ایس سمبیال ( ریٹائیرڈ ) ، کرنل جتیندر سنگھ ( ریٹائیرڈ ) ، کرنل سکھبیر سنگھ (ریٹائیرڈ ) ، کرنل جے اے میر ( ریٹائیرڈ ) ، کرنل منجیت سنگھ ( ریٹائیرڈ ) ، ، مسٹر سبھاش چندر اور سابق فوجی بشمول مسٹر باوا سنگھ ، مسٹر اشونی کمار ، اشوک کمار ، مسٹر جنک سنگھ ، مسٹر ونود بڈکولیا اور مسٹر راجندر کمار موجود تھے ۔