لفٹینٹ گورنر کا گاندھی جینتی کے موقع پر پیغام

سرینگر//لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے گاندھی جینتی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ’’ میں قوم کے باپو مہاتما گاندھی کو ان کی 156 یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں ۔ میں جموں و کشمیر کے عوام کو اپنی گرمجوشی سے مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ یہ موقع ہم سب کیلئے ہے کہ ہم باپو جی کے امن ، عدم تشدد ، سچائی ، رواداری ، ہمدردی ، بے لوث خدمت کے نظریات کو اپنائیں اور وکست بھارت کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالنے کیلئے خود کو وقف کریں ۔ باپو جی نے اپنی زندگی ہمارے ملک کی آزادی ، سماجی مساوات اور ہمارے دیہات کی ترقی کیلئے وقف کر دی ، ان کا سودیشی کا تصور ہندوستان کو خود انحصار بنانے اور مقامی پیداوار کو فروغ دینے پر مرکوز تھا ۔ میں تمام لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ سودیشی مصنوعات خریدیں اور مقامی کاریگروں اور کاٹیج انڈسٹریز کو مضبوط کریں ۔ اس اہم دن پر آئیے ہم عہد کریں کہ ہم سچائی اور عدم تشدد کے راستے پر چلیں اور امن کو فروغ دینے اور وکست بھارت کیلئے کام کرنے کیلئے خود کو وقف کریں ۔ ‘‘