لفٹینٹ گورنر نے کشتواڑ میں قدیم شری گوری شنکر مندر میں پوجا کی

جموں//لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے کشتواڑ کے سرکوٹ میں واقع قدیم شری گوری شنکر مندر میں پوجا کی ۔ انہوں نے جموں و کشمیر یو ٹی کے امن اور خوشحالی اور سب کی بھلائی کیلئے پرارتھنا کی ۔ اس دوران لفٹینٹ گورنر نے عوامی نمائندوں اور مقامی باشندوں کی طرف سے پیش کردہ مطالبہ کو اٹھایا اور ضلع انتظامیہ کو مندر سے متصل تالاب کی بحالی کیلئے مناسب اقدامات کرنے کی ہدایت دی ۔ اس دورے کے دوران لفٹینٹ گورنر کے ساتھ جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ( ایل او پی ) مسٹر سنیل شرما ، کشتواڑ سے رُکن اسمبلی محترمہ شگن پریہار ، ڈپٹی کمشنر کشتواڑ مسٹر پنکج کمار شرما اور دیگر سینئر افسران بھی تھے ۔