dooran

لطیف کرپال کی والدہ ماجدہ انتقال کر گئیں

سنیئر ٹریڈ یونین لیڈر اشتیاق احمد بیگ کی جانب سے تعزیت کا اظہار

سرینگر/ سی این آئی // سنیئر ٹریڈ یونین لیڈر ، جموں و کشمیر گورئمنٹ ایمپلائز کانفرنس اور جی آر بیگ میموریل فاؤنڈیشن نے سکمز صورہ کے مین آپریشن تھیڑ کے سابق ٹیکنیکل آفیسر لطیف کرپال کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے ۔ سی این آئی کو ارسال ایک تعزیتی بیان میں سنیئر ٹریڈ یونین لیڈر اور جی آر بیگ میموریل فاؤنڈیشن کے سربراہ اشتیاق احمد بیگ نے کہا کہ لطیف کرپال کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر گہرا دکھ ہوا ۔ انہوںنے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں وہ غمزدہ خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہے اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ مرحومہ کو کروٹ کروٹ جنت الفردوس میں جگہ دیں اور لواحقین خاص طور پر لطیف کرپال کو یہ صدمہ عظیم برداشت کرنے کی توفیق بخشے ۔