نریندر مودی نے صدر ٹرمپ کی خیریت دریافت کی

قوم کی حفاظت کیلئے اپنی زندگیاں وقف کرنے والی بہادر خواتین اور مردوں کا شکریہ

ملک کے سابق فوجیوں کی قربانیاں، حوصلے اور فرض کیلئے غیر متزلزل عزم مثالی ہیں/ وزیر اعظم

سرینگر // قوم کی حفاظت کیلئے اپنی زندگیاں وقف کرنے والی بہادر خواتین اور مردوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے مسلح افواج کے سابق فوجیوں کے دن کے موقع پر تبصرہ کیا کہ ہمارے سابق فوجی ہیرو اور حب الوطنی کی زندہ مثال ہے ۔ سی این آئی کے مطابق یکس پر ایک پوسٹ میں وزیر اعظم نریندر مودی نے لکھا ’’ مسلح افواج کے سابق فوجیوں کے دن پر، ہم ان بہادر خواتین اور مردوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمارے ملک کی حفاظت کیلئے اپنی زندگیاں وقف کر دیں۔ ان کی قربانیاں، حوصلے اور فرض کے لیے غیر متزلزل عزم مثالی ہیں۔ ہمارے سابق فوجی ہیرو اور حب الوطنی کی زندہ علامتیں ہیں‘‘۔انہوں نے مزید لکھا کہ ہماری حکومت ایسی ہے جس نے ہمیشہ سابق فوجیوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا ہے اور ہم آنے والے وقتوں میں بھی ایسا کرتے رہیں گے۔ اس سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی نے مکر سنکرانتی کے عظیم تہوار پر مہاکمبھ میں پہلے امرت اسنان میں حصہ لینے والے عقیدت مندوں کو مبارکباد دی۔